|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

پنجگور : پنجگور چتکان بازار میں مسلح گاڑی سواروں کی لیویز اہلکار کو اغواء کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان غریب آباد گلوبل سکول کے قریب نامعلوم سرف گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار ذاکر ولد ظہور احمد بگٹی سکنہ چتکان کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق ملسح افراد نے پہلے ذاکر نامی ملازم کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ہوئے جس پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد مقتول کی باڈی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردیا گیا واقعہ کی مذید تفتیش کررہی ہے مقتول ذاکر ڈپٹی کمشنر پنجگور کا ڈرائیور بتایا جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *