|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا تعارفی اجلاس جمعہ کو یہاں وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں نوشکی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ مارنے والے دہشت گرد اور شہید ہونے والے پاکستانی تھے کابینہ اجلاس میں صوبے میں بارشوں ، سیلاب دہشت گردی اور بد امنی کے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

عام آدمی کی بہتری کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے بہتری کے اہداف طے کرکے اس پر بتدریج عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے وزیر اعلی نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے نیک نیتی سے کام کریں گے سو فیصد درستگی نہ صحیح مثبت سمت کا تعین کرکے صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کی عملی مثال ضرور قائم کریں گے،

وزیر اعلی بلوچستان نے دو ٹوک الفاظ میں ایک بار پھر واضع کیا کہ صوبے میں کوئی نوکری نہیں بکے گی نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہم کریں گے کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنج گورننس کا ہے ہم نے گورننس میں بہتری کے لئے ساٹھ کے قریب اصلاحات تجویز کی ہیں کابینہ سے مشاورت کے بعد اصلاحاتی عمل کو حتمی شکل دی جائے گی وزرا اپنے اپنے محکموں کے انچارج ہیں ، امور پر کڑی نظر رکھیں اور سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں

ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے “کے پی آئی” تشکیل دئیے جائیں گے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، کرپشن پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہوگی جزا و سزا کے تصور کے بغیر گورننس کی بہتری ممکن نہیں، کابینہ سے لیکر نچلی سطح پر احتساب اور جوابدہی کا موثر نظام متعارف کروائیں گے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ انسرجنسی صرف فوج اور ریاست تک محدود نہیں، یہ ہم سب کی لڑائی ہے جو ہم سب نے لڑنی ہے

بلوچستان اور پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلائیں گے وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے غیر ترقیاتی اخراجات پر قابو پانا ہوگا ورنہ آئندہ ایک دہائی تک ہمیں بنیادی ضروریات زندگی کے لئے بھی وسائل دستیاب نہیں ہوں گے وزیر اعلی نے کابینہ اراکین پر زور دیا کہ وہ اچھے افسران کا انتخاب کرکے محکمہ جاتی امور کی فعالیت اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گورننس کی بہتری کیلئے ایکٹنگ چارج کی روایات کی حوصلہ شکنی کرکے متعلقہ گریڈ کا افسر متعلقہ پوسٹ کے لئے تعینات کریں گے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزرا اور مشیران نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی ،گڈ گورننس کے قیام کے لئے وزیر اعلی بلوچستان کے وژن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *