|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

خضدار:جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی رہنماء حاجی محمد اقبال مینگل،ضلعی آرگنائزر میر شہزاد غلامانی،ڈپٹی آرگنائزر رئیس محمد صادق گزگی اور تحصیل نائب صدر محمد اسلم کرد نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 20 خضدار تھری میں ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں مگر چند دنوں سے مخالف پارٹی اور اس کا سربراہ حسب سابق خضدار انتظامیہ کو یرغمال بناکر من پسند فیصلے کروانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا واضح مثال ڈپٹی کمشنر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لینا ہے

ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں عوام نے انہیں پورے بلوچستان سے مسترد کر دیا تھا مخالفین اس خفت کو مٹانے کے لئے حلقہ پی بی 20 خضدار تھری پر اپنی مقاصد کے حصول کے لئے دباو ڈالنا ہے ہم جھالاوان عوامی پینل اس مسئلے پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ بات سب کے علم میں ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات کے دوران یہی ڈی آر او اور آر او تعینات تھے

ان کی نگرانی میں انتخابات ہوئے اور نتائج بھی تسلیم کئے گئے مگر اب انہیں جب اپنی شکست سامنے نظر آ رہی ہے اس لئے انہوں نے انتظامیہ پر دباو ڈال کر اپنے مخصوص مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ہم واضح کرنا چاہتے ہے کہ اگر انتظامیہ ان کی پریشر میں آ گئی انتخابی عملے کی تعیناتیوں میں تبدیلی لائی گئی تو ہم ایسے تبدیلی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اور سخت احتجاج کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *