|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

کوئٹہ:چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سے متعلق ناراضگی اور بیرون ملک جانے سے متعلق خبروں کوئی صداقت نہیں ہے ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کو میرا بھرپور حمایت و تعاون حاصل ہے، مجھ سے متعلق بغیر کسی تحقیق کے خبر چلاکر میری عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ میر سرفراز بگٹی کی وزیر اعلی نامزدگی کے بعد صدر آصف علی زرداری نے مجھ سے رابطہ کیا اس ہی دن صدر آصف زرداری کو آگاہ کیا کہ پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ تسلیم کرتے ہیںصدر آصف زرداری کو آگاہ کیا کہ پارٹی کی کامیابی کیلئے ایک ورکر کی حیثیت سے کام کرونگا، نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پارٹی میری اور حکومت بھی میری ہے جسے بھرپور مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرونگامیری کوشش ہے کی بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کروں تاکہ بلوچستان میں آئندہ انتخابات کے دوران مزید کامیابیاں حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ نامزدگی کے فورا بعد میر سرفراز بگٹی کوئٹہ میں میری رہائش گاہ آئے میر سرفراز بگٹی کو مبارکباد دی اور انھیں بتایا کہ “میں” کسی بھی عہدے کا خواہش مند نہیں میں نے بذات خود میر سرفراز بگٹی کیلئے بطور وزیر کاغذات نامزدگی کی تائید و تجویز کے بعد جمع کرائے صدر آصف زرداری اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ کی تشکیل سے متعلق مجھ سے مشاورت کی تھی میری خواہش اور کوشش تھی کہ کابینہ میں نئے چہرے شامل ہو ں تاکہ نوجوان قیادت پر مشتمل کابینہ کام کرسکے میری اپنی تجویز پر ہی صوبائی کابینہ میں نئے چہرے شامل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میںنے مرکزی قیادت یا میر سرفراز بگٹی کے سامنے کسی بھی عہدے کے حصول کیلئے خواہش کا اظہار نہیں کیا وزیر اعلی اور دیگر عہدوں پر فائز رہا ہوں میری کوشش اور خواہش ہے کہ صوبے کی ترقی و خوشحالی میں نوجوان قیادت کو بھی آگے چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچ، پشتون اور دیگر اقوام کی روایات کا پاسدار ہوں،وزیر اعلی کے عہدے پر فائر رہنے والا اب صوبائی وزیر کا عہدہ لے یہ بلوچستان کی روایات نہیں میرا شمار روایات کو زندہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے اور ان روایات کی ہمیشہ پاسداری کی ہے حلف اٹھانے والے وزراء اور تعینات ہونیوالے والے مشیروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ کابینہ میں شامل پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور بی اے پی کے ارکان مجھ سے انتہائی قریب ہیں امید ہے نئی کابینہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یگی۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی کابینہ کو میرا بھرپور حمایت و تعاون حاصل ہے، مجھ سے متعلق بغیر کسی تحقیق کے خبر چلاکر میری عزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے سوشل میڈیا کا مقصد کسی کے عزت سے کھیلنا نہیںعزت نفس کو مجروح کرنے کی کوشش کرنیوالوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی سوشل میڈیا کا سہارا لینے والوں کے خلاف قانونی اور قبائلی حیثیت سے نمٹنیں گے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کا جلد نشاندہی کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو میں نے پہلے ہی ان عناصر کو خبردار کیا تھاآج بھی پاکستان میں موجود ہوں مجھ سے متعلق خبر چلانے سے قبل تصدیق کی جائے سوشل میڈیا پر چھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانے والوں کا تعاقب کرکے قبائلی حیثیت سے بھی جواب دینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *