|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

ژوب: ژوب قومی جرگہ کے چیئرمین اختر شاہ مندوخیل،ملک عبداللہ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ۔ 7 مارچ 2024 کو پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سرکاری پائپ برآمد کرلئے۔ اگلے روز پولیس نے دوسرے مکان پر چھاپہ مار کر مزید پائپ برآمد کرلئے۔

مگر مذکورہ پائپ کے حوالے سے باقاعدہ مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی کے بجائے 2 دن پولیس تھانہ میں پائپ پڑے رہنے کے بعد غائب کردئے گئے۔ اس حوالے سے ڈویژن کمشنر نے بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ یہ کہ محکمہ مذکورہ کا چیف انجنیئر اور اکاؤنٹ کلرک بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔

اکاؤنٹ کلرک کے خلاف دو دفعہ انکوائری کنڈکٹ ہوچکی ہے۔ لیکن تاحال موصوف کے خلاف کسی قسم کی انکوائری عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کوٹہ میں حق داران کے بجائے غیر متعلقہ افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔ہم وزیراعلی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر آفیسران سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر مذکورہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انکوائری آرڈر جاری کیا جائے اور مذکورہ آفیسران کو فوری طور پرژوب سے ٹرانسفر کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *