|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

بھارت کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں  جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی۔

نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ’ میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی‘۔

ھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں  نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ، اس روز  اسٹوڈیو  کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے  شدید گرمی تھی۔

خاتون اینکر نے بتایا کہ ہیٹ ویو کی خبر  پڑھتے ہوئے میری آواز لڑکھڑانے لگی، میں نے خبر  مکمل کرنے کی کوشش کی لیکن ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اور ایسا لگا جیسے اندھیرا چھاگیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *