|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہیں بلکہ ایک ڈھونگ رچایا گیا۔

اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ الیکشن کے روز انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں گجرات پولنگ اسٹیشن میں ہمیں روکا گیا، 700 ووٹ والے پولنگ اسٹیشن میں 900 سے زائد ووٹ ڈالے گئے، الیکشن کمیشن حکام نے خود بتایا کہ دھاندلی جاری ہے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے پنجاب میں جیت کے نوٹیفکیشن روکے جائیں، الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ آر او جوڈیشری سے لیں، الیکشن کمیشن نے عدلیہ سے آر او کیوں نہیں لیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار ملک میں ووٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھیلا جاتا ہے، حقیقی عوامی منتخب نمائندے ہوں گے تو ملک میں بہتری آئے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی اور مہنگائی کم ہونے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *