|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں 19 فیصد بجلی جوہری ذرائع سے بن رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی بجلی پر کام ہورہا ہے،ہمیں بجلی کی چوری روکنا ہوگی،لائن لاسز کو بھی کم کرنا ہوگا۔

اس موقع پر نعیمہ کشورنے کہا کہ سولر کی حوصلہ افزائی کی جائے،حکومت سولر سے نیٹ میٹرنگ کا معاملہ بہتر بنائے۔

جواب میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سولر پینلز پر ڈیوٹی کم کی گئی ہے،چین کی مدد سے سولرپینلز کی مینوفیکچرنگ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات کے معاملے پرمسلم لیگ ن کے اراکین نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سروے کے دوران چودہ ہزار غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات ہوئی ہیں،14 ہزار تجاوزات میں بااثر افراد ملوث ہیں،کچھ زمین سرکاری محکموں کے پاس بھی ہے۔

غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے،متعلقین سے مشاورت کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *