|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کچھ ناپسندیدہ فیصلے کرنا ہوں گے، ناپسندیدہ فیصلے کرکے ہی ترقی کی گاڑی آگے بڑھ سکے گی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے گفتگو میں وزیراعظم معاشی استحکام کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا تاہم آنے والے دنوں میں سرمایہ کاری کیلئے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد کی خوشخبری بھی سنا دی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، سعودی وفد اور ایرانی صدر پاکستان تشریف لائے ، آنے والے دنوں میں مزید وفود بھی سرمایہ کاری کیلئے تشریف لائیں گے، مراد علی شاہ سے بھائیوں والا تعلق بن گیا ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو توہم دونوں  فوری بات کرتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے سیلاب متاثرین کا معاملہ اٹھایا، کہا چار برس میں نئی اسکیموں کے حوالے سےوفاق نے سندھ کو نظر اندازکیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ کو تمام مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ بولے ترجیحی بنیادوں پر عوام کے مسائل حل کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *