|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ہونے والی سماعت کے دوران مسلم لیگ ( ن ) کی ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو پیش ہوئیں  اور کمیشن کے استفسار پر ثوبیہ شاہد نے بتایا الیکشن کمیشن نے پہلے میری کے پی اسمبلی میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، چار مارچ کو قومی اسمبلی کی نشست پر نوٹیفکیشن کیا ، اس وقت کے پی اسمبلی کی رکن ہوں۔

ممبر کمیشن اکرام اللہ نے ریمارکس دیئے قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی آپ کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست ختم ہو گئی ، جیسے یوسف رضا گیلانی کے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوتے ہی سینیٹ کی نشست خالی ہو گئی ، وہ دوبارہ الیکشن لڑ کر سینیٹر بنےہیں۔

ممبر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے صوبائی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑ رہیں ۔ ثوبیہ شاہد نےکہا کے پی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں تو سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے ووٹ کم ہو جائیں گے، صوبائی حکومت اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہی۔

ممبر کمیشن نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس بلانے سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

بعدازاں، الیکشن کمیشن ے کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *