|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نےچینی برآمد کی اجازت نہیں دی،شوگرملزایسوسی ایشن کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، چینی کی قیمت میں اضافےکا خدشہ ہوا تو برآمد کی اجازت نہیں دیں گے،چینی کی ہول سیل قیمت میں 2 سے 3 روپے اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرصنعت و پیداوار رانا تنویر حسین  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی برآمدسےپہلےصوبوں سےذخیرہ اندوزی نہ ہونےکی گارنٹی لیں گے،گندم کی خریداری دو تین دن میں شروع ہو جائے گی، گندم میں نمی ہونے کی وجہ سے خریداری شروع نہیں کی، خیبرپختونخوا حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 مقرر کی ہے، کےپی حکومت کوخریداری کیلئےقرض گارنٹی چاہیےہوئی تو ای سی سی پوری کریگی،کھاد کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے سپلائی چین بہتر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت نے بروقت کھاد امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے انڈسٹریل پالیسی پر ابتدائی کام مکمل کرلیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *