تربت: کوہ مراد پر آج رات خصوصی دعا، ازکار اور چوگان کا اہتمام کیا جائے گا۔ دعائیہ تقاریب اور چوگان کی کلچرل رسومات کا سلسلہ صبح تک جاری رہے گا اس کے بعد زائرین کے “فرقوں” کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ایک اندازہ کے مطابق اس سال زائرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ ہے، ایک رپورٹ کے مطابق 26 رمضان المبارک کی رات کوہ مراد پر باہر سے آئے زائرین کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار ریکارڈ کی گئی