
مچھ: ملک کے آئین اور قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے کا رواج بنتا جا رہا ہے بلوچستان میںبلدیاتی انتخاب کے حوالے سے معزز عدلیہ کے استفار پر الیکشن کمیشن نے تیاری کے حوالے سے عدلیہ کے ساتھ جھوٹ بولا اور حلقہ بندی کے نام پر ایسی اکھاڑ پھاڑ مچائی ہے کہ امیدوار اور ووٹر دونوں ہی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں ضلع قلات میں برسوں پرانی ہندو محلہ وارڈ اور فاروقیہ محلہ وارڈ کا انضمام ایک سنگین غلطی ہے