
مچھ : بی اینڈ آر کی زیر نگرانی پل تا مچھ بازار روڈ کی مرمت کا کام ادھورا ہی رہ گیا ٹھیکیدار نے مرمت کے نام پر روڈ کو جگہ جگہ سے کٹس لگاکر چھوڑ دیا کمشنر نصیر آباد کے نوٹس اور فوری مرمت کے یقین دہانی کے باوجود بھی کام شروع نہ ہوسکا مچھ کے سیاسی عوامی حلقوں کا فوری روڑ کو مرمت کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق چند ماہ قبل پل تا مچھ بازار روڑ جوکہ تقریبا تین کلو میٹر کے فاصلے پر محیط ہیں کو محکمہ بی اینڈ آر کے زیر نگرانی مرمت کیلئے جگہ جگہ سے کٹس لگاکر چھوڑدیا گیا ہے ۔