پرانا بادشاہ یا نیا بادشاہ؟

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بادشاہ مرنے والوں کی نعش کو قبر سے نکال کر کفن اتار کر پھینک دیتا ہے عوام اپنے پیاروں کی بے حرمتی دیکھ کر بادشاہ کی مرنے کی دعائیں کرنے لگے۔ ایک دن بادشاہ مر گیا عوام خوش ہوئی ظالم بادشاہ سے نجات مل گئی عوام نے اس کے بیٹے کو بادشاہ بنا دیا، اب پر امید ہو گئے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے،کروڑ نوکریاں،کرپٹ چوروں،لٹیروں کی نعشیں ڈی چوک اسلام آباد میں لٹکا دیں گے وغیرہ وغیرہ۔نئے بادشاہ کے دور حکومت میں ایک دن ایک شخص مر گیا تدفین کی گئی عوام بڑے پر امید تھے نیا بادشاہ نوجوان ہے۔

پنجاب کے سیاستدانوں کی کرپشن حرام، بلوچستان کی حلال

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

آج نیب نے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود منی لانڈرنگ کیس،زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں طلب کیا۔مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کرونا ایس او پیز کو پاؤں تلے روندتے ہوئے پہنچ گئے لیکن بلوچستان نیب کرونا کی وجہ سے قرنطینہ یا آئسولیشن میں ہے۔ الیکڑانک میڈیا،پرنٹ میڈیا کی زینت بننے والی کرپشن کی خبروں کے باوجود نیب بلوچستان کی خاموشی کیونکرہے۔ ایسے بھی سابق وزراء ہیں جن پر کروڑوں کے ناجائز اثاثہ جات بنانے،اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے کیسز ہیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی کی شہادت،سیاسی نظام میں موقع پرستوں کا داخلہ۔

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ.

سابق جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں لال مسجد آپریشن محترمہ بے نظیر بھٹو اور بلوچ قوم پرست رہنما ء جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ پارلیمنٹ کی سیاست پر یقین رکھنے والے نواب اکبرخان بگٹی کی شہادت کے واقعات نے ملکی سیاست خاص کر بلوچستان کی سیاست پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ نواب اکبرخان بگٹی کی شہادت کے بعد بلوچستان کے قوم پرستوں نے احتجاج کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا، بلوچستان کے محب وطنوں کو خیال آیا اب کیا جائے لہذانام نہاد سیاسی رہنماؤں کو آگے لانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی گئی اور آخر کار ایسے خاموش مہرے لانے میں کامیاب ہو گئے جو یونین کونسل کا الیکشن ہار چکے تھے،دودھ فروش، مسجد میں طلباء کو پڑھانے والے، کیبن چلانے والوں کو لاکر بلوچستان کے عوام پر مسلط کردیا گیا جو ہزار روپے کیلئے پریشان گھومتے تھے کروڑوں میں کھیلنے لگے۔

ڈیرہ مراد جمالی گندم مارکیٹ میں آگئی مگر حکومتی خریدار خاموش

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ.

حکومت آٹے چینی کے بحران سے بمشکل نکلی ہے لیکن اس بحرانی کیفیت سے سبق نہیں سیکھا ہے یا پھر مصنوعی بحران پیدا کرکے اپنے ہمدردوں کو ایک منصوبے کے تحت راتوں رات ارب کھرب پتی بنا دیا جاتا ہے بلوچستان خاص کر نصیرآباد ڈویڑن کی گندم کی کٹائی زوروں پر شروع ہوچکی ہے گندم مارکیٹ میں آچکی ہے گندم کے سمگلروں نے ڈیرے ڈالنے شروع کردیے ہیں۔

نصیر آباد……کورونا وائرس کیلئے انتظامات

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

کمشنر نصیرآباد ڈویڑن عابدسلیم قریشی ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ایاز جمالی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی غلام حسین بھنگر تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ ایس ڈی پی او نصیرآباد ملک غازی عبدالغفار سیلاچی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گلاب خان شیخ ایس ایچ او صدر ڈیرہ مراد جمالی سید حیدر شاہ ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی سکندر سعید عمرانی سب سے بڑھ کر ایس ایس پی کے پی اے غلام علی ابڑو جن کے پاوں کا آپریشن ہوا ہے۔

حاجی محمد خان لہڑی کی ترقیاتی سوچ سے عوام کا ترقی کے خواب کی منزل قریب

Posted by & filed under اہم خبریں.

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کے دور اقتدار میں اختیارات جب نچلی سطح پر منتقل کیے گئے تو گراس روٹ پر ترقی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے حکمت عملی کی گئی تھی کہ فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر اولین ترجیح تھی وہ ترقی کا خواب گزشتہ روز حلقہ پی بی گیارہ تمبو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر محنت وافرادی قوت اس سے قبل مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی کے حلقہ انتخاب میں دیکھنے کو ملا ایک منصوبے کے تحت دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مین سڑک تعمیر کرکے ہر چھوٹے بڑے گوٹھ کو بلیک ٹاپ روڈ دینے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

شرقی سیوریج نالہ بمقابلہ کرونا وائرس

Posted by & filed under خصوصی رپورٹ, کالم / بلاگ.

کرونا وائرس ترقی یافتہ ممالک چین امریکہ اٹلی ایران سعودی اربیہ سمیت دیگر ممالک سے ہوتا ہوا ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صوبہ لاک ڈؤان ہو چکا ہے سرکاری دفاتر تعلیمی ادارے بکرا منڈیاں بند ایک خوف کا عالم بنا دیا گیا ہے اس کے بدلے میں حکومت کیا کر رہی ہے سب کو پتہ ہے حکم نامہ پر حکم نامہ عمل صفر ہے بلوچستان حکومت کے پاس وزیر صحت نہیں ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی سے اغواہونے والے 4معصوم بچوں کو لاڑکانہ سے زیاب، دو ملزمان کو گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

نصیرآباد پولیس کی کاروائی ڈیرہ مراد جمالی سے گزشتہ شب اغواہونے والے 4 معصوم بچوں کو سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں چھاپہ مارکر بازیاب کراکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تعداد بڑھا دو

Posted by & filed under کالم / بلاگ.

بادشاہت کا دور تھا،ایک دن بادشاہ نے سوچا، جب سے بادشاہ بنا ہوں کوئی درخواست گزار نہیں آیا۔ وزیروں مشیروں کو طلب کیا سب نے کہا،جناب آپ کی حکومت میں عدل ہے انصاف ہے، عوام کو بنیادی سہولیات صحت،تعلیم، پینے کا صاف میسر ہے اس لیے کوئی شکایتی نہیں ہے۔ بادشاہ عقل مند تھا، سوچا کچھ گڑ بڑ ہے اس نے اعلان کیا کہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں کی چیک پوسٹوں پر آنے جانے والوں کوصبح شام دو دو جوتے ماریں۔یہ سلسلہ شروع کردیا گیا شام ہو گئی کو ئی شکایتی دربار نہیں آیا۔ دوسرا دن،تیسرا دن گزر گیا کوئی نہیں آیا آخر چوتھے دن آٹھ دس بندے بادشاہ کے دربار میں حاضر ہوئے،بادشاہ خوش ہوا کچھ لوگ تو شکایت لے کر آئے۔

چائنہ پیکج بلوچستان نہیں پنجاب کیلئے ہے موجودہ حالات میں مردم شماری نہیں مردہ شماری ہی ہوسکتی ہے، اخترمینگل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

ڈیرہ مراد جمالی : بلوچ قوم پرست رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ سامراجی قوتوں نے ستر سالوں سے تیر تلوار شیرپتلون چڈھی پگڑی اور کتاب کے نام پر عام انتخابات میں ٹھپے لگا کر جتوانے والوں نے اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کیلئے بلوچستان کے سائل وسائل کی قبضہ گیری