حکومت نے زمینداروں کومعاشی طور پرمکمل تباہ کرنے کاتہیہ کررکھاہے ،آغا لعل جان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: زمیندار کسان اتحاد بلوچستان کے مرکزی صدر پرنس آغا لعل جان احمدزئی ترجمان عبدالحفیظ عمرانی منگچر پریس پریس کلب صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے زمینداروں کومعاشی طور مکمل طور پر تباہ کرنے کاتہیہ کررکھاہے بجلی کے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹائمنگ دو گھنٹے کرنے سے پورا کررہاہیں زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہوگئے اور کروڑوں روپے اربوں روپے کا نقصان ہوگیا۔

آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو تبدیل کردیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کو تبدیل کردیا گیا محمد طاہر رائے آئی جی پولیس بلوچستان تعینات ، منگل کو حکومت پاکستان کے کابینہ سیکرٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کا تبادلہ کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21کے محمد طاہر رائے کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے۔

زبیر بلوچ کے گھر پر حملہ قابل مذمت ہے، بی ایس اوپجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر صالح جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ جوائنٹ سیکریٹری ابرار برکت سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر سی سی ممبران نوید تاج گہنور بلوچ طارق بلوچ یعقوب بلوچ آصف بلوچ شکیل بلوچ حاتم بلوچ حق نواز شاہ شے مرید بلوچ اور دیگر نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے گزشتہ روز مسلح افراد نے تربت میں واقع ۔

بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر نعمان اسلم منعقد ہوا جس میں مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رْکن سیف بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ رپورٹ، تنقیدی نشست اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔

غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، نور محمددمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ہرنائی: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ غریب عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، غریب اور بے بس افراد کی حقیقی مدد کرنا ہمارا نصب العین ہے اور انکی مددکرنے سے مجھے دلی اور ذہنی سکون ملتا ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں وفاقی و صوبائی حکومت سے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے۔

مستونگ روزانہ 12گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے ضلع مستونگ کے نواحی علاقوں کے گھریلو اور زرعی فیڈرز پر بجلی کی روزانہ21 گھنٹوں کی طویل ترین لوڈشڈنگ کو عوام دشمن اور زمیندار کش اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کی۔

بارڈر ایریا میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائینگے، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی آڈٹ کمیٹی کا اجلاس گوادر میں سابق نگران صوبائی وزیر اور گوادر اکنامک فورم کے صدرمیر نوید کلمتی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون اورڈائریکٹر بورڈ سیدرضا حسن نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ سال کے ایس ای سی پی آڈیٹرسے منظور شدہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی۔

بلوچستان سوشل فورم غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے،یونس زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سوشل فورم کے مرکزی چیئرمین یونس زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان سوشل فورم غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کا ادارہ ہے۔بلوچستان سوشل فورم ہر قسم کے تعصب نفرت رنگ نسل اورمذہب سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھ کر انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔

پاکستان سٹیزن پورٹل عوامی شکایت کے درج کرنے کیلئے احسن اقدام ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ذریعے عوام کو اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت فراہم کرنا نہایت احسن اقدام ہے اور اس کے آغاز سے نہ صرف عام آدمی کی عزت نفس بحال ہورہی ہے بلکہ اس فورم کی وجہ ملکی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مزید بڑھتا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں، ابتدا میں ان لوگوں نے اسمبلی کے فلور پر شور مچانا شروع کیا لیکن جب وفاقی حکومت نے انہیں این آر او دینے سے صاف انکار کیا تو ان لوگوں نے جلسے شروع کئے ہیں۔