لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کی تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور بی این پی کے رہنماآغا حسن بلوچ بھی شامل تھے۔