مستونگ: پیرامیڈیکل اسٹاف کو وفاق، خیبر پختون خواہ سندھ اور پنجاب طرز پر اپ گریڈیشن، ہیلتھ پروفیشنل الاونس، رسک الاونس دیا جائے اور 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس کا نوٹیفکیشن حکومت بلوچستان فوری طور جاری کرے۔
Posts By: نمائند ہ خصوصی
خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کی اجازت نہیں،ضلعی انتظامیہ مستونگ
مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر چئیرمین پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عطاء المنیم بلوچ نے کہا کہ مستونگ میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد ہی اولین ترجیح ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مقصد عوام کو قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں سہولت پہنچاناہے۔
مستونگ پولیو وائرس کی وجہ سے ہائی رسک اضلاع میں شامل ہے،سید ندیم شاہ
مستونگ: پولیو ویکسین کا ایک قطرہ بچے کی صحت مندانہ زندگی کی ضمانت ہے۔والدین اپنے بچو ں کو معذوری سے نجات کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔
حب کو ضلع بنانے کا اعلان مستر د کرتے ہیں فیصلہ واپس لیا جا ئے ، جام کمال
اوتھل: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب ضلع کے قیام کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ حب کو ضلع بنانے کا فیصلہ ہرلحاظ سے ایک نامناسب فیصلہ ہے اس سے قبل سے ہم سے ہمارا ایک حصہ اورماڑہ ہم سے چھینا گیا جو کہ لسبیلہ کا حصہ تھااب پھر لسبیلہ کا بٹوارہ کرکے حب کی صورت میں ایک نیا ضلع بنایا جارہاہے اگر حب کا ضلع بنانا ضروری ہے تو اس کا ایک طریقہ کارہوتاہے جب تک ضلع کے لوگوں اور اس کے نمائندوں کو اعتماد میں لے کرکوئی فیصلہ نہیں کیا جاتا تو کسی صورت اسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اکبر آسکانی کی کوششوں سے حلقے کی خوشحالی کیلئے سینکڑوں ترقیاتی اسکیمات بلاتعطل جاری ہے،محمد الیاس آسکانی
تربت: کاروان حاجی اکبر آسکانی کے سینئر ممبران کا ایک اہم اجلاس محمد الیاس آسکانی کی صدارت میں آسکانی ہاؤس تربت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران نے حلقہ تمپ-ناصرآباد میں صوبائی وزیر برائے فشریز اور لائیواسٹاک میر حاجی اکبر آسکانی کے فنڈز سے جاری عوامی اسکیمات اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا بغور جائزہ لیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی کی کوششوں سے حلقے کی خوشحالی کے لیے سینکڑوں ترقیاتی اسکیمات بلاتعطل جاری ہیں۔
مستونگ ، قومی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق 4زخمی ہوگئے
مستونگ: کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاںبحق 4زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پرکوشک کے قریب مسافر کوچ اور کار گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں عبدالغفور نامی شخص جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے لیویز نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل… Read more »
بلوچ قو می حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،سردار مینگل بلوچ قومی جہد کے توانا آواز تھے‘ نیشنل پارٹی
مستونگ: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق ایم این اے سردار کمال بنگلزئی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسلم بلوچ ضلعی صدر نواز بلوچ،، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دھوار نے کہا ہیکہ عظیم بلوچ قوم پرست رہنما سردار عطاء اللہ خان مینگل کی رحلت سے بلوچ قوم اور بلوچستان عظیم رہبر سے محروم ہوگئے۔
سیہون کے مختلف علاقوں میں صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہے، این آئی سی وی ڈی
سیہون : کاچھو،کوہستان،دادو، سیہون اور دور دراز علاقوں کے امراضِ قلب کے مریضوں کیلئے سیہون میں تین سال قبل قائم کیے گئے این آئی سی وی ڈی سیہون مرکز لوگوں کیلئے 24 گھنٹے سہولیات کا مرکز،دل کے ماہر ڈاکٹر بغیر کسی سفارش کے غریب عوام کو مفت،معیاری علاج فراہم کرنے میں مصروف عمل،امراض قلب میں مبتلا تشویشناک حالت میں داخل ہونے والے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔
ملا برکت پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے، سردار اسلم بزنجو
خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے تربت میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ملا برکت پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی قومی جمہوری پارٹی ہے اور نیشنل پارٹی کو جمہوری جدو جہد سے دستبردار کروانے کے لئے ان کے مرکزی رہنماوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت ملابرکت بلوچ پر قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے
کوہلوکے دلفریب حسین مناظر،حکومتی عدم توجہی سیاحت کا شعبہ زوال پذیر
کوہلو :سیاحتی مقامات پر حکومتی عدم توجہی اور سہولیات کے فقدان سے کوہلو کے خوبصورت مقامات اور دلفریب مناظر تک رسائی نہ ہونے سے سیاحت کا شعبہ زوال پذیر ہوتا جارہا ہے جس سے مقامی افراد میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور روزگار سمیت آمدورفت کے ذرائع بھی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں رپورٹ کے مطابق کوہلو کے دوردراز اور دورافتادہ علاقوں میں قدرتی مناظر کے درجنوں ایسے مقامات ہیں جہاں اگر سہولیات فراہم کئے جائے تو نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بین الاقوامی سیاح بھی اُمڈ آئیں جس سے نہ صرف ملکی معیشیت پر اس کے مثبت اثرات مُرتب ہونگے بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہونگے