کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت سوئٹزر لینڈ حکومت کی اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج کریں چمن میں مسلم لیگ(ق) کی جانب سے دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا دکی میں طلباء کا احتجاج ومظاہرہ ۔
Posts By: اسٹا ف رپورٹر / نامہ نگاران
روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے میانمار کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،مظاہرین
کوئٹہ +اندرون بلوچستان : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ طور پر بدترین مظالم کیخلاف مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے گئے۔
یوم دفاع پر بلوچستان بھرمیں تقریبات کا انعقاد شہداء کے قبروں پر حاضری دی گئی
اندرون بلوچستان: یوم دفاع کے حوالے سے ایف سی کے زیر اہتمام اندرون بلوچستان نوشکی، دالبندین، نوکنڈی، ڈیرہ بگٹی ، ڈیرہ مراد جمالی ،سبی، مچھ، اور اوستہ محمد میں تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔
شہید نواب بگٹی کی 11 ویں برسی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن
کوئٹہ+اندرون بلوچستان : نواب محمد اکبر خان بگٹی شہید کی 11ویں برسی کے موقع پر اندرون بلوچستان کے کئی اضلاع میں شٹر ڈاؤن رہی جبکہ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں بھی ہڑتال کی وجہ سے دکانیں بند رہی ، آمدہ اطلاعات کے مطابق شہید نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں جزوی ہڑال رہی ، اس موقع پر دکانیں بھی بند تھیں جبکہ ٹریفک اور سکولوں میں حاضری معمول کی مطابق رہی ۔
بلوچستان، فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق،نوشکی میں ریل پٹڑی کو اڑادی گئی
کوئٹہ+دالبندین+نوشکی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق نوشکی اور چمن میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
70ویں یوم آزادی بلوچستان بھرمیں تقریبات ، عوامی مینڈیٹ کے احترام سے ہی ملک کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، نواب زہری
کوئٹہ+اندرون بلوچستان(اسٹاف+ رپورٹر+ نمائندہ)بلوچستان بھر میں جشن آزادی کے حوالے سے تقاریب منعقد پرچم کشائی کی گئی ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص تقریری مقابلے اسپورٹس فیسٹیولز اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا مختلف شہروں میں ریلیاں بھی منعقد کی گئی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نعمات اور ٹیلبھ پیش کیا ۔
چمن خود کش حملے میں ڈی پی او ساجد خان مہمند جاں بحق، 3اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
چمن+کوئٹہ: افغان سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے شہر چمن میں خودکش بم دھماکے میں ضلعی پولیس سربراہ ساجد خان مہمند جاں بحق جبکہ تین اہلکاروں سمیت18افراد زخمی ہوگئے۔
پنجگور میں فورسز پر بم حملہ، جھل مگسی میں دوملزمان ہلاک، لیویز اہلکار جاں بحق
کوئٹہ : اندرون بلوچستان مختلف واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ، پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر ریمورٹ بم حملہ جبکہ ژوب سے شروع آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، پنجگور اور جھل مگسی سے 27کے قریب ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ۔
آواران میں دھماکہ، قلات، ڈھاڈر اور مستونگ میں فائرنگ،3افراد جاں بحق
کوئٹہ+ڈھاڈر: آواران میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ،مستونگ ،قلات اور بولان میں فائرنگ کے واقعات سے دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، ڈیرہ بگٹی سے بارودی سرنگ برآمد ،آواران میں بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
آواران میں فورسز کی کارروائی چار افراد ہلاک، کوہلو اور تفتان میں دو افراد قتل ،کوئٹہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
کوئٹہ+پنجگور+مچھ: آواران میں فورسز کی کارروائی میں چار مسلح افراد ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا، جبکہ کوہلو اور تفتان میں دو افرادقتل مچھ سے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ، پنجگور میں نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو تباہ کر دیا جس سے علاقے میں کمیونیکشن نظام معطل ، علاوہ ازیں کوئٹہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔