امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقد س منتقلی عالمی برادری کی مخالفت شدید احتجاج

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیخلاف جمعہ کے روز یوم احتجاج کے طور پر منایا، جمعیت علماء اسلام ،جمعیت علماء اسلام نظریاتی، جماعت اسلامی، جماعۃ الدعوۃ ، پاکستان سنی تحریک اور جمعیت الحدیث کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

بلوچستان بھر میں ووٹرز آگاہی ڈے کاانعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : بلوچستان بھر میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں تقریبات کاانعقاد جس میں مقررین نے زور دیا کہ ووٹرز کو اپنے حقوق سے متعلق معلومات کیلئے رہنمائی کا سلسلہ وقتاًوفوقتاً جاری رہنا چاہئے۔

فیض آباد آپریشن کیخلاف بلوچستان میں دوسرے روز بھی دھرنے اور مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ+اندرون بلوچستان : فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے رد عمل میں دوسرے دن بھی کوئٹہ بلوچستان کے کئی مقامات پر دھرنے اور احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے، مظاہرین نے حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو سزا دی جائے۔

فیصل آباد آپریشن کیخلاف بلوچستان کے مختلف علاقو ں میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : اسلام آباد دھرنے پر آپریشن شروع ہو نے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے احتجاج شروع کر دیا جبکہ مظاہرین نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو حب چوکی کے مقام پر بلاک کر دیا جبکہ سبی، نصیرآباد، جعفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے کئے گئے اور مطالبہ کیا کہ اسلام آباد دھرنے کے خلاف جاری آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ آپریشن کرنے سے مسائل مزید گھمبیر ہو گی۔

تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی +کوئٹہ +اندرون بلوچستان (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگاران )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہرے ہوئے۔

گوادر اور مستونگ میں دستی بم حملے اور خاران میں فائرنگ43افراد زخمی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ+ مستونگ+ خاران+ گوادر: مستونگ اور گوادر میں دستی بم کی حملوں میں 41 افراد زخمی ہو گئے جب کہ خاران میں بی این پی سابق ضلعی صدر کے گھر پر فائرنگ سے دو افرا دزخمی ہو گئے ۔

جان بلیدی پر حملے کیخلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان : نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جان محمد بلیدی پر قاتلانہ حملے کیخلاف نیشنل پارٹی کے کارکنوں وپارٹی رہنماؤں نے کوئٹۃ سمیت اوتھل، خضدار، ڈیرہ اللہ یار، ڈھاڈر، مچھ، دالبندین، چاغی سمیت متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

دشت تیرہ میل کے قریب بس اورمسافر ویگن میں تصادم 14 افراد جاں بحق 30 زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ+مستونگ : کوئٹہ کے قریب مستونگ کی تحصیل دشت میں مزدا بس اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آیا۔

کوئٹہ ،سبی ،بولان اور چمن میں دو خواتین سمیت 6 افراد قتل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ +سبی: کوئٹہ، سبی ،چمن ، بولان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 6افراد کو قتل کردیاگیا ،پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کی حدود میں سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب نامعلوم افراد نے 40سالہ احمد خان ولد قمبر خان سومرو کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا جب وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا ۔