گوادر،اسلحہ کی بڑی تعداد برآمد،مشکوک شخص گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: گوادر میں حساس اداروں نے چینی ملازمین پر حملے کی کوشش ناکام بناکر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گوادر کے علاقے سربندن میں ایک مشکوک مکان پر مشترکہ چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔

کوئٹہ ، پولیس تشدد سے نوجوان جاں بحق ، ورثا ء کا احتجاج ، انصاف فراہمی کا مطالبہ

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ کا رہائشی اٹھائیس سالہ نوجوان پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔ ورثاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر سول ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا۔متوفی کے بھائی غلام فاروق نے بتایا کہ اس کے بھائی فضل احمد کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ ایک بچے کا والد تھا۔ 

کیچ ، ضمنی انتخابات آج ہونگے ، کانٹے دار مقابلے کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی47 پر ضمنی انتخاب آج جمعرات کو ہوں گے۔ حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

نجی سکولوں کی لوٹ مار کا نیا طریقہ ، سردیوں کی فیس اب گرمیوں میں وصول کیاجائیگا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چھٹیوں کی فیس لینے اور توہین عدالت سے بچنے کیلئے نجی اسکول انتظامیہ نے نئی حکمت عملی وضح کرلی ۔ نئی حکمت عملی کے تحت اسکول انتظامیہ نے رواں برس جنوری سے دسمبر تک ادا کی جانیوالی فیسوں میں ماہانہ 10 فیصد اضافہ کرکے والدین کورواں ماہ سابقہ بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

کیچ ضمنی الیکشن ، بی اے پی امید وار کیلئے گزشتہ شب سے ہی ٹھپے مارے جارہے ہیں ،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے آج ہونے والے پی بی 47 کچ کے انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت باپ کے امیدوار کی کامیابی کیلئے گزشتہ شب سے ہی ٹھپے مارے جانے کا سلسلہ شروع ہے۔

والد اور بھائیوں کو بازیاب کرایا جائے، طیبہ بلوچ

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے کلی شیخان کی رہائشی طیبہ بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ تیس نومبر کو ان کے بھائیوں جیئند بنگلزئی ،حسنین اور ان کے والد عبدالقیوم کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراداپنے ہمراہ لے گئے تھے ۔

پونم کے غیر فعال ہونے کی وجہ محمود خان اچکزئی بنے،سردار اختر جان مینگل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کے آگے اقتدار اور وزارتوں کی کوئی اہمیت نہیں وفاقی حکومت نے 100 دنوں میں ایک دن بھی بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دی حکومت اور حزب اختلاف میں شامل جماعتوں میں سے جو بلوچستان کے مسائل حل کرنا چائے ہم اس کا ساتھ دینگے بلوچستان عوامی پارٹی میں تنازعات کی وجہ بچوں کا زیادہ اور جائیداد کا کم ہونا ہے ۔