بلوچستان میں صاف پانی کی شرح میں کمی کیوجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،ڈاکٹر ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں غذائی قلت کی شرح دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے اور غذائی قلت کے باعث 46.6 فیصد بچے سٹنٹنگ (سوکھے، دبلے پن) کا شکار ہیں جو کہ ایک تشویش ناک صورتحال ہے عمر کے مطابق کم وزن کے بچوں کی شرح بلوچستان میں 31.0 فیصد جبکہ بچوں کو دودھ پلانے کی شرح 43.9 فیصد ہے.

بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو طاقت سے حل کرنیکی پالیسی ناکام ہوئی ہے،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان:  بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو طاقت تشدد سے حل کرنے کی پالیسی ناکام ہوئی ہے۔مگر حکمران طبقہ بلا جواز اہل بلوچستان کو زیر کرنے اور محکوم کرنے کی اپنی استعماری سوچ سے باہر نہیں نکل رہا ہے بلوچستان کے مظلوم عوام کو 75سالوں سے دوسرے درجے کے شہری کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے۔بلوچ اپنے ہی وطن میں غلام بنا دیا جا چکا ہے۔

عام انتخابات میں عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست دینگے،سکندر عمرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیر آباد:  صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو میرسکندر خان عمرانی اور سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ ہم دونوں کا اتحاد برقرار ہے ہم دونوں ایک ہیں اور ایک ہوکر رہیں گے 2023کے عام انتخابات میں ہم عوامی طاقت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کر دینگے .

سو فیصد ریکوری والے فیڈرز کو 24گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی،،چیف ایگزیکٹو کیسکو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

 کوئٹہ:  الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام اور صارفین کے ذمہ واجب الادا بلوں کی وصولی اور لاسزکے خاتمہ کے لئے صنعتکار،تاجر اور زمیندار ہمارا ساتھ دیں اس وقت بھی زمینداروں،صوبائی اور وفاقی محکموں اور دیگر صارفین کے ذمہ کمپنی کے اربوں روپے واجب الادا ہیں،ان فیڈرز کے صارفین کو 24گھنٹے بجلی دیں گے.

نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار نہیں قلم ہونا چاہیے:نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں صحت مند سیاست کو فروغ دے رہی ہے.

بلوچستان میں مون سون گزرنے کے ایک ماہ بعد بھی ٹرینیں بحال نہ ہو سکیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون گزرنے کے ایک ماہ بعد بھی ٹرینیں بحال نہ ہو سکیں بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ختم ہوئے چالیس روز ہوگئے مگر محکمہ ریلویز سبی-جیکب آباد ریلوے سیکشن پر پڑے شگاف پر نہ کرسکا،

بلوچستان، ضمنی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، آزاد امیدوار پہلے اور جمعیت دوسرے نمبر پر

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچستان میں لوکل باڈیز انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ موسیٰ خیل ، لورالائی ، مستونگ اور دکی کی گیارہ یونین کونسلز کے 57 وارڈز میں آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری رہا ۔ 26 امیدوار آزاد حیثیت سے ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کو ہر صورت بحال کرینگے،کمشنر کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ ہم سب کا گھر ہے اپنے گھر کے خوبصورتی کو بحال کرنے میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اپنا مثبت کردار ادا کریں، وال پینٹنگ پر کسی قسم کا پوسٹر لگانا جرم کرار دیا جائیگا اور اسکے خلاف ضلعی انتظامیہ پوری ایکشن لیگی،سہیل الرحمان

سیلاب سے چھتر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیرآباد:  اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات پر نصیرآباد کی تحصیل چھتر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کا عمل شروع کردیا.