
خضدار:خضدار میں گیسٹرو وباء پھیلنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ آڑینجی زانبری میں موسمی وباء گیسٹرو پھیلنے سے بڑی تعداد میں رہائشی وباء میں مبتلاء ہیں۔گزشتہ شب دو افراد جن میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہیں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں جن کے نام ذولیخہ زوجہ عبدالغفور اور مدینہ بنت علی احمد بتائے گئے ہیں۔