وزيرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بانی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں: ایمل ولی

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایمل ولی کا کہنا ہے کہ صوبے ميں دہشت گردی، بے امنی اور طالبائزیشن ہے، مگر صوبے کے وزيرِ اعلیٰ کو بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں، صوبے میں حکومت نظر ہی نہیں آ رہی۔

استنبول مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں، مذاکرات کی کامیابی سے مثبت امیدیں وابستہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔

انڈونیشیا: نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 54 افراد زخمی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کم از کم 54 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جن میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

افغانستان کی زبانی یقین دہانیاں تحریری معاہدہ بن جائیں تو بہتر ہوگا، خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان زبانی یقین دہانیاں کروانے کے بجائے کسی تحریری معاہدے کا حصہ بن جائیں تو یہ دونوں ممالک اور پورے خطے کے لیے بہت اچھا ہوگا۔

مودی میرے دوست ہیں جو روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کردیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رُک گئے ہیں، انہوں نے روس سے بڑے پیمانے پر تیل خریدنا بند کردیا ہے۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر شہر بھر کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ معطل

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آج ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔