درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹاؤں گا: امریکی صدر

Posted by & filed under بین الاقوامی.

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، امید ہے ایران پر ایک اور حملے کی نوبت نہیں آئے گی، ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے ۔

دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خواہش کا بھی  دعویٰ کیا اور کہا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے ۔

اس دوران امریکی صدر  نے  2  ریاستی حل کے سوال پر جواب دیا کہ  ’ میں  نہیں جانتا نیتن یاہو سے پوچھیں، اس پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  نے مخالفت کردی ‘۔

چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، چینی درآمد کا طریقہ ماضی سے مختلف اور بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔

کوئٹہ: ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کو مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، یوں ان کی 3 ماہ سے جاری حراست میں توسیع ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، حافظ نعیم

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔

بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 7 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

Posted by & filed under بلوچستان.

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 22 مکانات کو نقصان پہنچا، ضلع واشک میں سیلابی صورتحال سے 5 مکانات مکمل منہدم ہوئے، واشک میں فلیش فلڈنگ سے مکانات اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فورسز کے غزہ پر حملے جاری، امداد کے منتظر لوگوں سمیت 19 فلسطینی شہید

Posted by & filed under بین الاقوامی.

 امدادی مرکز کے قریب شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، غزہ کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ رفح کے شمال میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے مزید 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ شہر میں ایک کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے نے تباہی مچا دی، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے، اس حملے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

ایک عینی شاہد اور بے گھر فلسطینی خاتون ام وسیم نے بتایا کہ ’میرے بہنوئی زخمی ہو گئے ہیں، اور ان کا بیٹا شہید ہو گیا ہے، میری بہن اور بھانجی آئی سی یو میں ہیں۔

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا ، فیلڈ مارشل

Posted by & filed under اہم خبریں.

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے،آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بھارت کے بیرونی حمایت کے الزامات حقائق کے منافی ہیں، کسی بھی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے فوری اور منہ توڑجواب دیا جائے گا۔

ایران پر حملہ کرنے پر اسرائیل اور امریکا کا احتساب ہونا چاہیے، عباس عراقچی

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

 ایران کے سرکاری میڈیا ’پریس ٹی وی‘ نے رپورٹ کیا کہ برازیل میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ہماری جوہری تنصیبات پر امریکی-اسرائیلی حملے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی صریح خلاف ورزی ہیں، جس نے 2015 میں ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی اتفاق رائے سے توثیق کی تھی۔

کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحتمند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا مسائل حل کریں گے، محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی۔