سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی، غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر اسٹیٹ بینک

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن انٹرپری نیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے تاہم حکومت اور اسٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معاشی بحالی ہوئی۔

اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، قانون کو راستہ بنانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر قانون اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لیکن اسمبلی میں کرسیاں مارنا اور مائیک اکھاڑنا احتجاج نہیں، اس کے لیے قانون کو اپنا راستہ بنانا چاہیے۔

اسپیکرکی چیف الیکشن کمشنرسے ملاقات پرحقائق کے برعکس تبصرے کیے گئے،ترجمان الیکشن کمیشن

Posted by & filed under اہم خبریں.

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہنا تھاکہ چندمفاد پرست عناصر اورگروہ الیکشن کمیشن پر بےبنیاد الزامات لگاتےرہتے ہیں،البتہ چیف الیکشن کمشنراور ارکان کسی قسم کےدباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پہلی مرتبہ اے آئی کسٹمز کلیئرنس، رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی جانب سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔

سانحہ لیاری: سربراہ ایس بی سی اے معطل، سندھ حکومت کا لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

کراچی آگرہ تاج میں مخدوش 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی کرا دیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی آگرہ تاج میں مخدوش 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی کرا دیا گیا، تفصیلی رپورٹ آنے پر عمارت کو گرا دیا جائے گا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام نے پانی کی بوسیدہ ٹینکی توڑ دی، جس پر رہائشیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت سے لاشیں نکالنے کا آپریشن مکمل، اموات 27 ہوگئیں

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی کے علاقے لیاری میں جمعے کے روز ایک افسوسناک واقعے میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوئی، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 16 مرد، 9 خواتین اور 2 معصوم بچے شامل ہیں۔ یہ واقعہ شہر میں گہرے رنج و غم کا سبب بن گیا ہے۔

پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف

Posted by & filed under بلوچستان.

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔