جمعہ کو اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم

Posted by & filed under اہم خبریں.

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پریس ریلیز جاری ہوچکا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے پاکستانی معیشت پراثرات کو دیکھا جارہا ہے،  اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا، اس جنگ کی وجہ سے ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: وزیراعظم ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ایران کا خطے میں اسرائیل اور امریکا کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایران نے اپنے اہداف میں اضافہ کرتے ہوئے خطے میں امریکی اور اسرائیلی سرمایہ کاری، معاشی مفادات اور اہم اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنانے کے اعلان کیا ہے۔ جس میں معاشی مراکز اور بینک بھی شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا نے اس دھمکی کو حملوں میں ایران کے ایک بینک کو نشانہ بنانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔

ڈیجیٹل ترقی کے لیے مضبوط سائبر سکیورٹی ناگزیر ہے، شزہ فاطمہ خواجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری میں مکمل اعتماد پیدا کرنے کے لیے ملک میں سائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

نئے ایرانی سپریم لیڈر کے زخمی ہونے کی تردید، مجتبیٰ خامنہ ای بالکل محفوظ ہیں،یوسف پزشکیان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ایرانی صدر کے بیٹے اور حکومتی مشیر یوسف پزشکیان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر سننے کو ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ یوسف پزشکیان نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی نہیں ہوئے، بالکل محفوظ ہیں

آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت صرف اُن ممالک کو ہوگی جو امریکی و اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کریں، ایرانی پاسداران انقلاب

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کو شئیر کیا گیا ہے جس میں ’ایرانِ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی عرب یا یورپی ملک جو اپنے ملک سے اسرائیل اور امریکہ کے سفیروں کو نکال دے گا، انھیں کل سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے مکمل اختیار اور آزادی حاصل ہوگی۔