حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز  نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس دوران  درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگرحکام عدالت میں پیش ہوئے۔ 

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے 2 گرفتار ، آئی ایس پی آر

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع دکی میں آپریشن کیا گیا۔

قلات، پرچون کی دکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر زخمی، تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل

Posted by & filed under اہم خبریں.

قلات، تربت  قلات کے دیہی علاقہ نیمرغ میں پرچون کے دکان میں اچانک آگ لگنے سے چارافراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔

وزیراعظم کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز، اسرائیل کے حملوں میں مزید81 فلسطینی شہید، 400 زخمی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ کے ثالث اسرائیل اور حماس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اس ہفتے ایران کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی بنیاد پر فلسطینی علاقے میں بھی جنگ بندی کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 جمعے کو اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماجد الانصاری نے کہا کہ دوحہ، جو واشنگٹن اور قاہرہ کے ساتھ مل کر غزہ کے ثالثی عمل میں شامل ہے، اب اس جنگ بندی سے پیدا ہونے والی فضا اور موقع کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غزہ پر مذاکرات دوبارہ شروع کیے جا سکیں۔

امریکا اور اسرائیل کی امدادی خوراک میں فلسطینیوں کو نشہ آور گولیوں کا سفوف دینے کا انکشاف

Posted by & filed under بین الاقوامی.

2 مارچ 2025 سے اسرائیلی فورسز کے محاصرے میں موجود غزہ شہر عملاً قحط کے دہانے پر ہے، اہل غزہ کے لیے صرف امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم ’غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن‘ کو مئی کے اواخر سے خوراک کی تقسیم کی اسرائیلی فوج نے اجازت دی ہے، مگر اس ’غزہ ہیومینٹرین فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے اہل غزہ میں تقسیم کی جانے والی خوراک بشمول آٹے کے نشہ آور ادویات ملا کر فلسطینیوں کو کھلائی جارہی ہیں۔

ٹیکس نظام میں 662 ارب روپے سے زائدکا ’بلیک ہول‘، ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد:  آڈیٹر  جنرل آف پاکستان (اے جی پی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران ملک کے ٹیکس نظام میں 662 ارب 70 کروڑ روپے کی بڑی مالی لیکج سامنے آئی ہے، جس سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام میں سنگین  خامیاں بے نقاب ہوئی ہیں۔