وزیراعظم کا مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے اور قانون کی درست تشریح سامنے آئی ہے۔

فوج خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں صوبائی حکومت کے حکم پر تعینات ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، اسحٰق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران او آئی سی اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کیا جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق خصوصی سیشن ہوا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی، میں ایرانی وزیر خارجہ سے مسلسل رابطے میں رہا، وزیر اعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر سے کشیدگی کے دوران کئی بار گفتگو ہوئی۔

میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد

Posted by & filed under اہم خبریں.

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیٹے میر عطاالرحمن مینگل کے قتل کے ایف آئی آر میں مینگل قبیلے کے سربراہ اسداللہ مینگل اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے بیٹے میر گورگین مینگل کو نامزد کیا گیا ہے۔

آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا، وزیر دفاع

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او وزرائے دفاع اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ نہیں آسکا، میری تقریر کے بعد بھارتی وفد نے بھی بات کرنے کیلئے وقت مانگا، بھارتی وزیر دفاع کی درخواست مسترد کردی گئی، آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا ہے، پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں موجودہ اور گذشتہ مالی سال کے لئے سپلیمنٹری گرانٹس منظور

Posted by & filed under اہم خبریں.

قومی اسمبلی نے آئندہ وفاقی بجٹ کے بعد موجودہ اور گذشتہ مالی سال کیلئے ضمنی گرانٹس کی بھی کثرت رائے سے منظوری دیدی ۔ مالی سال 24-2023 کیلئے 180 ارب 87 کروڑ جبکہ مالی سال 25-2024 کیلئے ایک ارب57 کروڑ سے زائد کی ضمنی گرانٹس منظور کی گئیں ۔ اپوزیشن اس دوران اسپیکر ڈائس کے سامنے مسلسل شورشرابا کرتی رہی ۔

امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، وزیر داخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت کے بعد ایران-اسرائیل جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔

بلوچستان میں 24 فیصد اسکول غیر فعال، 12 ہزار سے زائد بنیادی سہولتوں سے محروم

Posted by & filed under بلوچستان.

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے دی گئی تعلیمی ایمرجنسی کی پالیسی تاحال مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔ زمینی حقائق حکومتی دعوؤں کے برعکس ہیں، جس سے لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے۔

بلوچستان میں 24 فیصد اسکول غیرفعال ہیں اور 15 ہزار اسکولوں میں 10 لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں سے اکثریت کو نہ صرف تعلیمی سہولتوں بلکہ محفوظ تعلیمی ماحول سے بھی محرومی کا سامنا ہے۔

بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، بحیثیت قوم ہم پاکستانی کبھی بھی بھارت کے آگے جھکے ہیں، نا جھکیں گے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Posted by & filed under اہم خبریں.

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سر پرست ہے، معرکہ حق میں پاکستان نے کشمیر لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحل سمندر تک بھارت کی بلا جواز جارحیت کے خلاف بہترین جواب دیا، اللّٰہ نے معرکہ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے۔