صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر 2 ججز کے تبادلوں کو بھی مستقل قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا

پاکستان کی کوئی جامعہ دنیا کی ٹاپ 350 جامعات میں شامل نہیں: عالمی ادارےکی رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کیو ایس کی درجہ بندی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی 354 ویں نمبر  پر  جب کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) 371 ویں نمبر  پر  موجود ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  ملک کی سب سے بڑی جامعہ کراچی 1001 جامعات میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تاہم سندھ کی کوئی اور  جامعہ دنیا کی 1500 بہترین جامعات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

حکومت کا بجلی بلوں میں شفافیت کے لیے بڑا اقدام، ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ اسمارٹ ایپ متعارف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام  اٹھاتے ہوئے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔

پاکستان اور چین میں 3.7 ارب ڈالر قرض کے معاہدے، زرمبادلہ ذخائر 12.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد:پاکستان اور چین نے اس ہفتے 3.7 ارب ڈالر کے مساوی کمرشل قرضوں کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 8.9 بلین ڈالرکی نازک سطح سے دوبارہ دہرے ہندسوں تک پہنچ گئے ہیں۔

ٹیکس کا 60 فیصدصوبوں کو دیتے ہیں، اس لیے ڈیموں پر زیادہ رقم نہیں لگا پارہے: احسن اقبال

Posted by & filed under اہم خبریں.

جیو نیوز کے  پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ  صوبوں کو زیادہ پیسا دینے کے باعث  دیامر بھاشا ڈیم  اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 5.5 شدت کا زلزلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا جس سے گھروں کو نقصان پہنچا اور  مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے مؤقف کو تقویت ملی، وزیر اعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبی وسائل پر کام کر رہے ہیں، پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت سندھ طاس یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی ہے۔

ٹرمپ کوئی معاہدہ چاہتے ہیں تو خامنہ ای کیلئے توہین آمیز لہجہ ترک کردیں، ایرانی وزیر خارجہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے۔