مقدمے کے بغیر گرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں.

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیے ایف آئی آر کے بغیر نہ گرفتاری ہو سکتی ہے نہ ہی مجسٹریٹ کے آرڈر کے بغیر کسی کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔

اسمگلنگ کی روک تھام: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 1.49 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کےخلاف ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغانستان کی پاکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔

پاکستان کے سیکیورٹی خدشات مسترد، افغانستان نے مہاجرین کیلئے سہولت مانگ لی

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلامی اماراتِ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستان کے قائم مقام سفیر عبید الرحمٰن نظامانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل تیز ہو چکا ہے۔

اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی دی گئی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نےکہا ہےکہ اسرائیل کے بارے  میں  بانی پاکستان  قائداعظم  قومی پالیسی دے چکے ہیں، حکومت پاکستان بانی پاکستان کی قومی پالیسی پر کھڑی ہے۔

آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159 ارب روپے اضافے کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں.

حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے دفاعی اخراجات میں 159 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جس کے تحت آئندہ سال کے لیے دفاعی بجٹ 2 ہزار 281 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی اخراجات میں 7.49 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیر اعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار مسرت اور تشکر کیا۔

شامی تعمیرِ نو کے لیے مدد دینا چاہتے ہیں: یو اے ای صدر کا اعلان

Posted by & filed under بین الاقوامی.

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی تعمیر نو اور انتقالی مرحلے کے چیلنجز سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔