وزیر وفاقی صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے افغانستان میں طالبان بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں، ڈر لگتا ہے کہ کہیں پاکستان پولیو وائرس والا دنیا کا واحد ملک نہ رہ جائے۔
وزیر وفاقی صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے افغانستان میں طالبان بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں، ڈر لگتا ہے کہ کہیں پاکستان پولیو وائرس والا دنیا کا واحد ملک نہ رہ جائے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن عبیدالرحمٰن نظامانی نے افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی اور خطے میں استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ 9 مئی واقعات میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے ۔ جو ملوث تھے وہ قیمت ادا کررہے ہیں۔ اپنے ہی ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
برطانوی توانائی تھنک ٹینک ’ایمبر‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، 2024 میں پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ 70 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کیے۔
افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ترسیلات زر 4 ارب 10 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی کور اور سیاسی کمیٹیوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے، اور اعلیٰ پارٹی قیادت کے درمیان ان باڈیوں سے شہباز گل جیسے متنازع شخصیات کو نکالنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔