پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نےاہم کردارادا کیا، ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،وزیر اطلاعات

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ۔ منفی پروپیگنڈے اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ فیک نیوز و مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینا وقت کی ضرورت ہے۔

جولائی تا نومبر پاکستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ و گرانٹس موصول، مجموعی بیرونی معاونت 20 ارب ڈالر متوقع

Posted by & filed under اہم خبریں.

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق پاکستان نےجولائی تا نومبر 3ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ حاصل کیا، پاکستان کوگزشتہ سال کے مقابلے 36کروڑ 40 لاکھ ڈالر زیادہ فنڈز ملے جب کہ  عالمی مالیاتی اداروں نے 1.25ارب ڈالر اور مختلف ممالک نے 80کروڑ 76 لاکھ ڈالر دیے۔

لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے: مریم نواز

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے، اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔ 

ٹرینوں میں کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا، وزیر ریلوے

Posted by & filed under اہم خبریں.

حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کو ملک کا پہلا اسمارٹ اسٹیشن بنا دیا ہے،کیمرے اور سکیورٹی سسٹم نصب ہے، 2026 میں دیگر بڑے اسٹیشنز بھی اسمارٹ بننے جا رہے ہیں، ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی، ان کا ایجنڈا بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے: رانا ثنا

Posted by & filed under اہم خبریں.

 پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں بات کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ  وزیراعظم نے 4 بار مذاکرات کا راستہ کھولنے کی کوشش کی لیکن  تحریک انصاف کا ایک ہی راستہ بغاوت اور مخالفین کو ختم کرنا ہے۔