
خضدار()بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہیکہ کہ پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری و مرکزی کابینہ کے عہداروں نے اپنےمشترکہ بیان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر مظاہرین کی گرفتاریوں اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کے پُرامن احتجاج پر کوئٹہ پولیس کی لاٹھی چارج، شیلنگ اور تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال جمہوری اصولوں کی پامالی اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی علامت ہے۔