کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں بلوچستان کے حلقوں کو بھی شامل کیا جائے 2013ء کے عام انتخابات میں میں تاریخی دھاندلی کرائی گئی کمیشن بلوچستان کے کیسز کا جائزہ لے کیونکہ بلوچستان میں تو میگا دھاندلی کے ذریعے 2013ء کے الیکشن میں جس میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور صاف شفاف طریقے سے بلوچستان میں صوبائی و قومی نشستوں پر الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی