چیئر مین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو مخالفت کریں گے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو جمہوریت پسند قوتیں اور جماعتیں اسکی بھر پور مخالفت اور چیئر مین سینیٹ کا ساتھ دیں گی، بلوچستان سے ماضی میں معافی مانگنے والے آج خود وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔



عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے جبکہ عدلیہ کو جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے۔



اپوزیشن رہبرکمیٹی کا 9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے  9 جولائی کو چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد لانے اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔ 



حکومت پر الزام لگا کر اپوزیشن اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راناثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن اپوزیشن حکومت پر الزام لگا کر اپنے جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔



کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب دھماکا، 5 افراد ہلاک، 65 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کابل: افغان دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔