خضدارشہرکی خوبصورتی کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں، نذرخان زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  چیف آفیسر خضدار نذر خان زہری کا کہنا تھاکہ خضدار شہر کی خوبصورتی ، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شہر میں مختلف شعبوں پر کام جاری ہے اس سلسلے میں جھالاوان کمپلیکس کی خوبصورتی کے لئے جہاں تمام دکانوں کو رنگ کیا جارہاہے وہی چوک و چوراہوں کی تعمیر اور سبزہ زار و فٹ پاتھ کے لئے جگہ بنائی جارہی ہے ، وہیکل اسٹینڈ کے لئے بھی دائرہ کار بنا دیا گیا ہے ۔



بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت کی اچھی سہولیات کو ترقی کا اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔



ایک کروڑ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام، دو نوٹسز کے باوجود حفیظ شیخ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیب کراچی کے دو نوٹسز کے باوجود تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے، یکے بعد دیگرے جاری نوٹسز پر انھیں 28 اکتوبر اور بعد ازاں یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔



ٹک ٹاک میں 3 منٹ کی ویڈیوز کی آزمائش

| وقتِ اشاعت :  


سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت کا راز اس کی چند سیکنڈ کی ویڈیوز ہیں، مگر کمپنی دیکھنا چاہتی ہے کہ اگر صارفین کو زیادہ طویل ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا موقع دیا جائے تو کیا نتائج سامنے آتے ہیں۔



ڈیفنس مقابلہ جعلی ہے پولیس 5 روز بعد بھی ثبوت پیش نہ کرسکی، رہنما پی ٹی آئی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پی ٹی آئی کی مقامی رہنما لیلیٰ پروین کا کہنا ہے کہ ڈیفنس مقابلے کو 5 روز گزر گئے لیکن پولیس جعلی مقابلے میں قتل کیے جانے والے ڈرائیور کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہ لا سکی۔



قمبربھٹی واقعہ کی ویڈیو بناناشرمناک عمل ہے، اہلیان مسیحان بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اہلیان مسیحان بلوچستان نے قمبر بھٹی کے ساتھ پیش آنے والی ناخوشگوار واقعہ اور شرمناک ویڈیو کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کو بدنام کرنے والوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے، مسیحی برادری ملک کی حرمت کی خاطر خاموش ہے مگر ہماری خاموشی کمزوری نہ سمجھا جائے، مسیحی برادری اقلیت نہیں بلکہ ا س ملک میں برابر کا حصہ رکھتی ہے۔



بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے اور حقوق کا حصول پارٹی کا مشن ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


سبی: بی این پی بلوچستان بھر میں فعال و متحرک اور عوامی قوت بن چکی ہے حالیہ دنوں بلوچستان بھر میں ضلع کے انتخابات‘ ضلعی کونسل کے کامیاب کنونشن اس بات کی غمازی ہے کہ بلوچ اور بلوچستانی عوام بی این پی ہی کو اپنا نجات دہندہ سیاسی قوت سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے وپارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی‘ میر خورشید جمالدینی‘ یعقوب بلوچ‘ سلطان دھپال‘ غلام رسول مگسی‘ در محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



ڈیرہ مراد جمالی،گاؤں احمدسلطان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی پرانی دشمنی کے بناپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان موقع سے فرارتفصیلات کے مطابق منجھو شوریٰ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ احمدسلطان میں لاشاری قبائل کے دوگروپس کے درمیان پرانی دشمنی کی بناء پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے جمعہ خان لاشاری کوقتل کرکے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کوسول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا تاہم آخری اطلاع نے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔