کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ گولہ نے کہاہے کہ جب تک رویوں میں تبدیلی نہیں آئے اس وقت تک خواتین کی ترقی راہیں ہموار ممکن نہیں ہو سکتی دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو معاشی طورپر مستحکم ہونے کے ساتھ دیگرامور میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا
کوئٹہ: مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے گھر پرچھاپے چادر اورچاردیواری کے تقدس کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ قبائلی روایات کے منافی اقدام میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بلوچستان پر مسلط کردہ “پلانٹڈ وزیر اعلی” کے پاس کوئٹہ کوگیس بجلی اور پانی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے اور نہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی ترجیحی سوچ ظاہر کی ہے ۔
کو ئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ و پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے روز جماعت کے صوبائی سیکرٹریٹ کو ئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیارت سنجاوی کے11پولنگ اسٹیشنز پر ری پو لنگ اور اس دوران رونما ہو نے والے واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اجلاس میں ری پو لنگ کے دوران سنجا وی میں جماعت کے رہنمائوں ، خواتین اور دیگر کارکنوں پر کی جانے والے فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مختلف پولنگ اسٹیشنز کو مسلح افراد کے ذریعے محاصرے میں لینے کے امر کی مذمت کی گئی ۔
کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر ہر صورت میں عملدرآمد کو یقینی بنائے گی8فروری کو عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر جس اعتمادکا اظہارکیااس پر پورا اتریں گے
کراچی:کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کی بلوچستان کمیٹی کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک چیئرمین عارف بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان میں آزادی صحافت کی صورت حال اور پرنٹ میڈیا کے معاشی حالات پر گفت وشنید کی گئی۔ اس موقع پر شرکا اجلاس نے نئی وفاقی اور صوبائی… Read more »
لورالائی:پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلال زئی نے کہا ہے کہ آمرانہ قوتوں نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کرکے اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ملک کو سخت سیاسی عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کو مکینوں نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ٹرانسپورٹروں ، عوام اور علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سوموار کو سریاب کیچی بیگ کے قریب تاجروں نے کسٹم کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ٹائر جلاکر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا
کوئٹہ:صوبائی دالحکومت کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دو بر کردیا دوسری جانب بجلی اور گیس کے بھاری برکم بلوں نے عوام کو پریشان کردیا ہے ایک بل میں 12ہزار روپے مختلف ٹیکسز کی مد میں ڈالنا صوبے کے عوام کے زیادتی کے مترادف ہے