حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  

holyday

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر 18 اور 19 اگست کو  ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔



کوئٹہ،شہر کی بہتری کیلئے 28بڑے جبکہ کئی چھوٹے منصوبے شروع کیئے گئے ہیں، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھایا جارہا ہے کوئٹہ شہر کی بہتری کے لئے 28بڑے جبکہ کئی چھوٹے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جنکی تکمیل سے شہری میں بہتری اور شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صرف دعووں نہیں بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتی ہے کوئٹہ شہر میں زمینی سطح کر کئی منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں۔



حب کے قریب ٹریفک کا ایک اور حادثہ 2افراد جاں بحق9زخمی

| وقتِ اشاعت :  


لسبیلہ: حب کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم دو افراد جاں بحق خواتین و بچوں سمیت 9افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک کراچی منتقل۔ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کی صبح تربت سے کراچی جانے والی العباس مسافر کوچ حب کے قریب قومی شاہراہ پر ماربل سٹی کے قریب سامنے سے آنے والے پتھر سے لوڈ ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے



سینیٹ الیکشن فکس تھا: سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن فکس تھا، اسلام آباد سے گیلانی سلیکٹ ہوگا، سینیٹ چیئرمین سنجرانی سلیکٹ ہوگا۔



حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،گورنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔