بلوچستان میں 40سے زائد عالمی کمپنیاں کام کر رہی ہیں،جلد بڑی تبدیلی آئیگی، فرمان زرکون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف ایگزیکٹیو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ فرمان زرکون کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں عالمی ممالک کی بڑی تعداد سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، بلوچستان میں 40 سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، اس آمد میں گوادر میں صرف 24 سے زائد غیر ملکی کمپنیاں پہلے سے چل رہی ہیں۔ہم اسی سرمایہ کاری گائیڈ پر کام کر رہے ہیں، ہم خامیوں و خلیج کی نشاندہی کر رہے ہیں۔



چین نے امریکا کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ :چین کی وزارت دفاع نے امریکی فوج کو عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔چین کی وزارت دفاع نے امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکرنل یو ژیان نے کہا کہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنے کے بجائے امریکا نے ایک نام نہاد رپوٹ جاری کی ہے جس میں چین کی معمول کی دفاعی ترقی کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں۔



چمن باڈر سات دن تک پیدل آمد ورفت کیلیےکھول دیا گیا 

| وقتِ اشاعت :  


چمن : پاک افغان باڈر کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بند ہوا تھا اور 7 سات ماہ بندش کے بعد آل پارٹیز تاجر اتحاد اور صوباٸی حکومت کا وفاقی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد آج باب دوستی دوطرفہ پیدل آمدرفت کیلٸے کھول دیا گیا ۔



کورونا وائرس: برازیل میں وبا میں کمی کی بظاہر کوئی صورت نہیں ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں

| وقتِ اشاعت :  


برازیل میں کووڈ 19 کے سبب ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ یہ اس وبا کے باعث ہلاکتوں کی دوسری بڑی تعداد ہے اور یہاں وبا کے کم ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔



گوادر، لوڈشیڈنگ کیخلاف آل پارٹیز کا احتجاج، کیسکو آفس کو تالا لگا دیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: آل پارٹیز نے کیسکو آفیس کو تالا لگادیا،ایکسین کیسکو اور آل پارٹیز رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام،ایکسین کیسکو کا لوڈشیڈنگ شیڈول دینے انکار آفس چھوڑ کر باہر نکل گئے شاٹ فال کے باعث 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرسکتے لوڈشیڈنگ دورانیہ کو کم کیا ہے ایکسین کیسکو امیر علی بگٹی کا موقف تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز اور کیسکو حکام گوادر کے مابین مزاکرات ناکام ہوگئے۔



بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر ہے،راحب خان بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ہیومن رائٹس راحب خان ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کا واحد گرین بیلٹ تباہی کے دہانے پر ہے بلوچستان کا واحد کینال پٹ فیڈر کینال میں کئی جگہوں پر شگاف پڑے ہوئے ہیں۔



نیشنل پارٹی کا رویہ پچھلی حکومت میں دوستانہ ہوتا تو ہم ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وفاق کو نیت ٹھیک کرنی ہوگی، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


واحد انتخابات 1970ء کے تھے جس سے نہ صرف عوام بلکہ تمام سیاسی جماعتیں مطمئن تھیں مگر بدقسمتی سے اس انتخابات کے نتائج کو بھی قبول نہیں کیاگیااوراسی نتائج کے باعث بنگلہ دیش معرض وجود میں آیاجبکہ بلوچستان اور کے پی کے میں نیپ کی حکومت کو ختم کیا گیا،جس کے بعد جو بھی انتخابات ہوئے ان سے کوئی بھی مطمئن نہیں، 1985ء کے انتخابات غیر سیاسی ہوئے تھے، 1988ء کے انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کی بھی مدت پوری نہیں ہونے دی گئی اب جو بھی انتخابات ہوئے ہیں کسی پر چھوٹے تو کسی پر بڑے سوالیہ نشان ہیں جہاں تک 2018ء کے عام انتخابات کی بات ہے۔



وسائل سے متعلق کمزور معاہدوں کا فائدہ کمیٹیاں اٹھا رہی ہیں،سیندک سے سونا اور کاپر بغیر ریفائنری کے لے جایا جارہا ہے، محفوظ علی خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق سیکریٹری فنانس بلوچستان اور ماہرمعاشیات محفوظ علی خان نے آزادی ویب نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تفصیلات احسن اقبال نے کبھی بھی کسی کو نہیں بتائی جس کا سب سے بڑانقصان بلوچستان کو ہوا اور ہماری صوبائی حکومتوں نے بھی کبھی اپنے منصوبوں کے معاہدوں کی تفصیلات نہیں پڑھی جس کی وجہ سے ہمیں منافع بخش منصوبوں سے فائدہ کی بجائے نقصان اٹھاناپڑا۔