بی این پی ، جمعیت خضدار کی پسماندگی کے ذمہ دارہیں، پانچ اپریل کو حق اور باطل میں مقابلہ ہے، شفیق الرحمن مینگل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و پارٹی کے حلقہ این اے 256 خضدار سے نامزد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان،ترق یافتہ بلوچستان اور روشن مستقبل خضدار ہماری جدو جہد کا مہور ہے،خضدار کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ بی این پی اور جمعیت علماء اسلام ہے عوام نے دونوں جماعتوں کو موقع دیامگر دنوں عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکے،پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت اور جھالاوان عوامی پینل شہداء کا کاروان تھا اس لئے ہم نے تمام پارٹیوں کو جانچ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا پانچ اپریل ترقی خوشحالی اور پسماندگی کے درمیان مقابلے کا دن ہے



عید پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں مظاہرہ کیا جائیگا ، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردا بیان میں کہا کہ ہر عید کی طرح اس عید کے روز بھی وی بی ایم پی کے زیرِ اہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں اور بلوچوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف سہ پہر 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔



شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ،کل عید نہیں ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہےکہ پاکستان میں کہیں بھی شوال چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے کل بروز جمعہ 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائےگی۔



پاکستان بھر میں فائیو جی سروس کا باضابطہ آغاز ہوگیا،اسلام آباد ، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ فائیو جی نیٹ ورک سے منسلک ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


پی ٹی اے نےتین موبائل کمپنیوں کو فائیوجی لائسنس جاری کر دیئے، وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب میں موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کو فائیو جی لائسنس دیئےگئے،پی ٹی اے کے ڈی جی لائسنسنگ نے لائسنس دستخط کے بعد کمپنیوں کے نمائندوں کے حوالے کیے۔



عمران خان قید تنہائی میں ہیں انہیں کچھ پتا نہیں دن ہے یا رات، نیاز اللہ نیازی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی کسی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، انہیں کچھ پتا نہیں رات ہے کہ دن ہے۔



کسی دوسرے ملک میں پیش آئے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، فیلڈ مارشل

| وقتِ اشاعت :  


علماء و مشائخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس کے اختتام پر قومی یکجہتی اور اتحاد کے حوالے سے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے۔ علماء نے مذہب کے نام پر تشدد کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔