گرین بس روٹ کو کچلاک سے سونا خان تھا نے تک تو سیع دی جا ئیگی ، کمشنر کو ئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بہتری اور ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی ،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ،ڈائریکٹر انجنئیرنگ بیورو،سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔



ریکوڈک منصوبہ:نایاب معدنیات سے سونا، چاندی، تانبہ،  پلاٹینم اورجیم اسٹون کے وسیع ذخائر موجود ہیں،سی سی پی رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے کان کنی کے شعبہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی پی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نایاب معدنیات سے مالا مال پاکستان میں سونا، چاندی، تانبہ،  پلاٹینم اورجیم اسٹون کے وسیع ذخائر موجود ہیں



دہشتگردی اور انتشار کیخلاف ریاست اور عوام ایک ساتھ متحدرہیں گے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستانی سیاست کو بند کمروں سے نکال کر عوام کے درمیان لایا اور حقیقی معنوں میں عوامی سیاست کی بنیاد رکھی۔



کرپشن اور اقربا پروری کا بازار گرم ہے مافیا کیخلاف جدوجہد مقصد ہے، مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ علاقے کے عوام کابلاتفریق خدمت کرونگامسائل کے حل کے حوالے سے سب مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں



کوئٹہ ، نواں کلی میں جعلی ادویات کی فیکٹری پر چھاپہ 6افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں ڈرگ ٹاسک فورس اور ایف آئی اے کی جعلی ادویات کی پیکنگ فیکٹری پر مشترکہ چھاپے میں مبینہ طور پر غیر معیاری ادویا ت ان کا خام مال پیکنگ کا سامان برآمد کر کے فیکٹری مالک سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں فیکٹری مالک محمد طاہر، نذیر، عبداللہ، محمد یوسف، محمد جاوید اور عزیز الرحمن شامل ہیں۔



غلام خان محمد کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے،اہلخانہ

| وقتِ اشاعت :  


پسنی:  کچھ روز قبل پسنی میں پولیس کے ساتھ مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے جان بحق پسنی وارڈ نمبر1 کے رہائشی غلام ولد خان محمد کی فیملی نے پسنی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسنی پولیس نے مارؤائے قانون ہمارے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔