اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام ترکش کنسلٹنٹ کمپنی نے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے ہڑپ کئے، بی ٹیوٹا متاثرین

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے نوجوان میر حسن، محمد فیضان، جمشید اور شیر باز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اگرچہ صوبے کے نوجوانوں کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں



وزیراعلیٰ میڈیکل فیس کی ادائیگی میں مدد کریں، احمد اللہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  میڈیکل کا طالب علم احمد اللہ نے کہا ہے کہ میں نے ایف ایس سی بلوچستان ریذیڈنشل کالج ژوب سے پاس کیااور 91 فیصد نمبر حاصل کرکے نمز میڈیکل ٹیسٹ میں 81.40 فیصد نمبر حاصل کئے اوپن میرٹ پر سیٹ حاصل کیا لیکن پیسہ نہ ہونے کے باعث میرا داخلہ نہیں ہوسکا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ فیس ادائیگی میں میری مدد کریں تاکہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرسکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی فورسزکیلئے دس ارب روپے کی معاونت قابلِ تحسین اقدام ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات ہوئی۔



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گورنر بلوچستان سے ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کے مجموعی امن و امان کے حالات اور صوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



بلوچستان میں دہشت گردی کے سیکڑوں واقعات ہوئے، میرا ایمان ہے کہ ہم ان دہشت گردوں کو شکست دیں گے، وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اور افغانستان اس کا ذریعہ بنا ہوا ہے، ہم ان شاء اللّٰہ ان تمام مشکلات پر ضرور قابو پائیں گے۔



ہم نے عدالتوں اور اخبارات کے پر کاٹے جسکے نتائج بھگت رہے ہیں، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ ترلئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بحث کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کی جڑیں ماضی کی عالمی جنگوں اور طاقتوں کی کشمکش سے جڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب روسی افواج افغانستان میں داخل ہوئیں تو دنیا کی بڑی طاقتیں اس جنگ میں شامل ہوئیں اور پاکستان فرنٹ اسٹیٹ بنا۔