بالادست طبفات ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلوچستان میں نئے حالات پیدا کررہے ہیں ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بالادست طبقے نے عوام کی حاکمیت اعلیٰ کو کبھی تسلیم نہیں کیا ، اپنی غلطیوں اور حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ملک بلخصوص بلوچستان میں نئے حالات پیدا کئے جارہے ہیں۔



نواب ایاز کا بیان مضحکہ خیز ہے استعماری قوتوں کیخلاف بات کرنیوالے انہی کے گود میں بیٹھے ہیں ،خوشحال خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی: ملی شہید کو سچ بولنے اور محکوم قوم کے حقوق مانگے پر شہید کیا گیا ہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ ملی شہید کی موت کی تحقیات اقوام متحدہ کا ادرا کرئے اپنے پلیٹ فارم سے کرکے قاتلوں کو منظر عام پر لائے انکی شہادت اور حق گوئی اور محکوم قوموں کے حقوق مانگے کی گواہی انکے جنازے میں پاکستان کی عوام گلت سے لیکر کشمیر گوادر سے لیکر سندھ،خیبر پختونخوا،سرائیکی اور پنجاب کی محکوم اقوام کی شرکت تھی۔



زراعت کے فروغ کیلئے پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے ،علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ زراعت کے فروغ کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے زیر زمین پانی زراعت کیلئے بروئے کار لاکر ہم اپنی آئندہ نسلوں کے پینے کا پانی استعمال کررہے ہیں۔



با اختیار طبقے کی کتاب میں بلوچستان کے لفظ کا کوئی نام ونشان تک نہیں ، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ اسلام آباد کے بااختیار طبقے کی کتاب میں بلوچستان کے لفظ کا کوئی نام ونشان تک نہیں ،جب ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے تووہ ڈکشنری میں بلوچستان کا لفظ ڈال کر موٹے موٹے آنسو بہاتے ہیں ،وڈھ کا معاملہ قبائلی نہیں جرائم پیشہ عناصر جو سیکورٹی فورسز، لیویز ،تاجروں کے قتل یا روڈوں پر لوٹ مار میں ملوث ہوں ۔



جاوید لہڑی کا قتل قابل مذمت ہے ،روف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران سابق ایم این اے میرروف مینگل سابق ایم پی اے میراکبرمینگل چیئرمین جاویدبلوچ نے گزشتہ روزوڈھ میں نشانہ وار حملہ میں اسکول ٹیچرجاویدلہڑی کی بہیمانہ وبزدلانہ قتل پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وڈھ گزشتہ دوماہ سے آتش فشابناہوا ہے۔



شدید مہنگائی سے گیس اور بجلی کے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صحت و صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال، گیس و بجلی کے صارفین کی اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حوالے سے تمام عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کرنے کی ہدایت کی.



ملک کے دفاع،سلامتی و خودمختاری کا ہر قیمت پردفاع کریں گے،میر شفیق الرحمن مینگل

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ باڈڑی: قائد جھالاوان عوامی پینل میر شفیق الرحمن مینگل نے 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرت، عزم مصمم اورایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔



کوئٹہ، انتظامیہ نے گندے پانی سے کاشت سبزی تلف کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوے نالے کے پانی سے کاشت کی گئی سبزی تلف کردی اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر )عبداللہ بن عارف نے محکمہ فوڈ کے عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سبزل روڈ پر بڑے پیمانے پر کاشت کی گی گوبھی تلف کردی ۔



جامعہ بلوچستان نے ٹیچرز ہاسٹل کے رہائشی کمروں کا کرایہ 14 سو سے بڑھا کر 15 ہزار مقرر کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بیچلر ٹیچرز ہاسٹل جامعہ بلوچستان کوئٹہ میں عارضی طور پر رہائشی اساتذہ کرام اور آفیسران کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا۔



محکمہ تعلیم میں غیر مقامی افراد کی تعیناتیوں کیخلاف بیسمہ میں مظاہرہ کیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


واشک : رخشان پولیٹکل الائنس کی جانب سے محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ کے پوسٹوں پر غیر مقامیوں کے بھرتیوں کے خلاف بسیمہ میں ایک احتجاجی ریلی نکالے گئی ریلی میں دوست جان پینل بسیمہ جمعیت مرکزی اہلحدیث واشک اور رخشان یوتھ ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بسیمہ کے مین گیٹ سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا بسیمہ بازار کے مین چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی۔