کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوگئے ہیں دواضلاع کے علاوہ بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے کیچ ،پنجگور اور آواران میں بھی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملک کے نامور صحافی واینکرپرسن ہارون رشید اور حبیب اکرم سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتہ کو انکے دفتر میں ان سے ملاقات کی
کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ ہتھیاررکھ کرپاکستان زندہ بادکہنے والے ہمارے بھائی ہے بندوں یاکچھ پیسوں کی خاطرلڑناشرک ہے آئے ہم سب مل کر ملک اورقوم کی خاطرلڑیں جولوگ آقاؤں کوخوش رکھنے کیلئے پاکستان کوغیرمستحکم کرناچاہتے ہیں توان کوبتاناچاہتے ہیں کہ ان کے عزائم کوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پولیس لائن میں 400سے زائد فراریوں کے ہتھیارڈالنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجواز پروپیگنڈہ کرنااوربالخصوص بلوچستان حکومت میں ایسی جماعت جوبلوچ دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے اہم عہدوں پربلوچوں کونظراندازکیاگیااب جبکہ ایک باصلاحیت اورمیرٹ کی بنیاد پرتعینات کیسکوچیف رحمت اللہ بلوچ کیخلاف بلاجوازمنفی سوچ رکھناباعث افسوس ہے پارٹی نے ہمیشہ بلارنگ ونسل اورزبان میرٹ کے حوالے سے فیصلوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھاہے ایسامحسوس ہورہاہے کہ بلوچستان کے ہرطبقہ فکرکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مر کزی سنیئر نا ئب صدر میر طا ہر بزنجو نے کہا ہے کہ میر غوث بخش بزنجو( مرحوم)بلو چستان میں بلو چ پشتون اتحا د کے علمبر دار تھے ،صو بے کی مو جو دہ درد نا ک صورتحال کے خا تمے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں کی لیڈر شپ اپنا کر دار ادا اور ہما ری رہنما ئی کرے ،ملک کی سیاسی اور عسکری قیا دت سابقہ وقتوں کے تجربا ت سے فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے بلو چستان کی صورتحال با رے سنجیدگی کا مظا ہرہ کرے اور ایسا حل دیں جو تما م فریقین کے لئے قا بل قبول ہوں
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران سے دو ہزار میگا واٹ اضافی بجلی خریدے گی پاکستان اور ایران کے ساتھ ایک ہزار میگا واٹ خریدنے کے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور عنقریب وزارت پانی اور بجلی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا یہ بات سیکرٹری وزارت پانی اور بجلی نے ایرانی سفیر سے ایک ملاقات میں بتائی ایرانی سفیر علی رضا نے وفاقی سیکرٹری سے ملاقات کی تھی اور ہزار میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدہ پر دستخط کی خاطر بات چیت کی جس سے ایران پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی جب کہ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین ملک توڑنے کی سازش کررہے ہیں انہیں کراچی لا کر قرار واقعی سزا دی جائے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر اکرم بلوچ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پر امن بلوچستان پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کی وجوہات کے خاتمہ کے لیے بھی سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وحدت بلوچستان میں تنظیم و حکومتی امور، مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں تنظیمی امور کو مزید بہتر اور پارٹی کو متحرک و فعال بنانے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ، سیاسی صورتحال سے متعلق ایجنڈے کو سراہتے ہوئے میر اکرم بلوچستان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا شروع سے واضح موقف رہا ہے
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فوری طورپر بحال کیا جائے تاکہ ہم مریضوں ،غریب طلباء کی مدد کرسکیں بیورو کریسی کے مقابلے میں منتخب نمائندے بہتر انداز میں اس فنڈز کی تقسیم کو یقینی بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ارکان اسمبلی نے اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈر پراظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارت وال نے کہا ہے کہ 1500روپے اسکالر شپ دیکر صوبائی حکومت کسی کو بھکاری نہیں بنا رہی بلکہ یہ طلباء کا حق ہے۔ جب ہم کالج میں پڑھتے تھے تواسوقت110روپے اسکالرشپ تھی جبکہ اب صوبائی حکومت نے اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 1500روپے کردیا ہے جبکہ پہلے چند پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو اسکالرشپ ملتی تھی اب حکومت نے فرسٹ ڈؤیژن حاصل کرنے والے طلباء کو یہ اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ جہاد عظیم ہے، موذی مرض ہمارے بچوں کو اپاہج اور عالمی برادری میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہاہے، بہتر نتائج نہ دینے اور اہداف کے حصول میں ناکام رہنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا پختہ سیاسی عزم ہے کہ ہم بلوچستان کو پولیو سے پاک کر کے ہی دم لیں گے، پولیو جیسا موذی مرض ہمارے مستقبل کے معماروں کو اپاہج اور عالمی برادری میں ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کو اب ہر صورت مثبت نتائج چاہیں، انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لیے جن اہداف کا تعین کیا گیا ہے متعلقہ افسران اور عملہ کو انہیں پورا کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی ذمہ دار مقرر کردہ اہداف کے حصول میں ناکام ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ: بلوچستان کے مسائل کو بزور طاقت حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مذاکرات اور سیاسی طور پر مسائل حل کرنے کی باتیں محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں ہر دور میں طاقت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں کی گئیں