امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی صدر سے رابطہ

| وقتِ اشاعت :  


تائیوان کی صورتحال پر امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ میں تبادلہ خیال ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



ٹیلی گرام پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


فیس بک کی چند گھنٹے کی خرابی کے باعث میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ ہوگیا۔اتنے سارے صارفین کا ایک ساتھ ٹیلی گرام پر رخ کرنے پر بانی پاول دروف نے فخر محسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر پلیٹ فارمز سے آنے والے 7 کروڑ صارفین کو خوش آمدید کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم ہمشہ سے مشکل صورتحال کو بہترین طریقے سے سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔ ٹیلی گرام حال ہی میں 1 ارب ڈاؤن لوڈز میں سرفہرست رہی ہے، جبکہ اس ایپ کے سال کے شروع تک 500 ملین ماہانہ فعال صارفین تھے۔



موسمیاتی تبدیلی کے باعث پانی کا عالمی بحران جنم لے سکتا ہے، اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے 2050 میں 5 ارب سے زائد لوگوں کو پانی تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ‘سی او پی 26’ سربراہی اجلاس میں آبی وسائل سے متعلق اقدام اٹھائیں۔ اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں پہلے ہی 3 ارب 60 لاکھ افراد کو سالانہ کم از کم ایک ماہ تک پانی کی ناکافی رسائی حاصل تھی۔ڈبلیو ایم او کے سربراہ پیٹیری تالاس نے کہا کہ ہمیں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



ویزا تنازع، امریکی سینیٹرز کا 300 روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی سینیٹرز نے ویزا تنازعے پر 300 روسی سفارت کاروں کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ماسکو نے سفارت خانوں کو روسی یا تیسرے ملک کے عملے کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا تھا۔اس پابندی کے باعث امریکا کو روس بھر میں اپنے مشنز سے 200 کے قریب مقامی افراد کو ہٹانا پڑا تھا۔



حکومت نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے مبرا کردیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین  پاکستان آرہی ہیں، وہ  7 رکنی وفد کے ہمراہ  7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفد کے استقبال کے لئےوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔



طالبان کے کریک ڈاؤن کا خوف، 100 سے زائد موسیقار افغانستان چھوڑ گئے

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک 100 سے زائد موسیقی کے طلبا اور اساتذہ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق افغانستان میں موسیقی کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہوں اور پرنسپل نے تصدیق کی کہ 100 سے زائد موسیقی کے طلبا اور اساتذہ ملک چھوڑ چکے ہیں۔میلبورن میں رہنے والے افغانستان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میوزک کے بانی احمدسرمست نے بتایا کہ ملک میں نئی طالبان اتنظامیہ کی جانب سے موسیقی پر کریک ڈاؤن کے خوف سے افغانستان کے اعلیٰ میوزیکل انسٹی ٹیوٹ کے مجموعی طور پر 101 اراکین پیر کی شام دوحہ پہنچے ہیں۔



فیس بک کی بندش، مارک زکربرگ کوچند گھنٹوں میں 7 ارب ڈالرکا نقصان

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک: گزشتہ روزدنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس بند ہوگئی تھی جس کے باعث مارک زکربرگ کو 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔میڈیا کمپنی بلوم برگ کے مطابق گزشتہ روزتقریبا 6 گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک، اورسوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام اورواٹس ایپ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوگئ تھیں جس کے باعث فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے  اسٹاکس 4.9 فیصد گرگئے اورکمپنی کو7 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔ اس نقصان کی بڑی وجہ فیس بک کی بندش کے باعث صارفین کا دیگرایپلیکیشن اورویب سائٹس تک رسائی کرنا بھی شامل ہے۔



قرض کی عدم ادائیگی پر افغانستان بجلی سے محروم ہوسکتا ہے: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


 امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے افغانستان میں واقع بجلی گھر ‘دا افغانستان بریشنا شرکت’ (DABS) کے عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وسط ایشیائی ممالک کو افغانستان کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ممکن ہے کہ موسم سرما میں افغانستان کو بجلی نہ ملے۔



پنڈورا پیپرز میں دنیا کے 90 ممالک کی 330 طاقتور شخصیات کے اثاثے سامنے آئے

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔