بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،وزیراعلیٰ کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر منعقدہ اجلاس میں کیسکو پی ایچ ای اور واسا سے متعلق عوامی مسائل اور انکے حل کے جائزہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، اراکین اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، میر اکبر مینگل، احمد نواز بلوچ، زابد ریکی، میر یونس عزیز زہری، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، سی ای او کیسکو عبدالکریم جمالی، ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔



طوفان کراچی سے 340 کلو میٹر دور، سمندر میں شدید طغیانی، اونچی لہریں اور جھکڑ

| وقتِ اشاعت :  


بائپر جوائے کے سندھ کی ساحلی پٹی پر اثرات نمودار ہوچکے ہیں، کئی شہروں میں وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش جاری ہے، کل سے بادل جم کر برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، طوفان کی شدت برقرار ہے، سمندری طوفان کراچی سے 350، کیٹی بندر سے 300 اور ٹھٹھہ سے 360 کلو میٹر دور ہے، سمندر میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہیں جبکہ 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔



پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں : چھتیں اور دیواریں گرنے سے 29 افراد جاں بحق ، 200 سے زائد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی ، طوفان اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 29 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس، قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا مسورہ قانون منظور۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے غیرمسلموں سے متعلق قومی کمیشن سے متعلق قانون سازی کرنے کی قراردار منظور کرلی، ایوان نے صوبے میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم اور بلوچستان پبلک فنانس مینجمنٹ کاترمیمی مسودہ قانون بھی منظور کرلیا۔



جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو تنخواہیں اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی جائے،بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کا یونیورسٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور استاتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے، ویٹرنری ڈاکٹروں کے لئے آسامیوں کی عدم دستیابی، سریاب میں گزشتہ دنوں چار افراد کے کنویں میں جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ریسکیو حکام کے پاس آلات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار۔



وزیراعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کااعلان کردیا بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی ۔بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے ۔



محکمہ خوراک نے 10لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں خریدلیں ہیں ،چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی حکومت عوام کی معیار زندگی بلند کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے رواں سال محکمہ خوراک نے مقرر کردہ 10 لاکھ سے زیادہ گندم کی بوریوں کی خریداری مکمل کی ہے جو کہ محکمہ کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔



9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی زیر صدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کے خلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے۔



لاکالج میں تعیناتیاں میرٹ پر ہورہی ہیں،گورنر ولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ میں پہلی مرتبہ پرنسپل کی تعیناتی باقاعدہ اور شفاف میرٹ پر عمل میں آ رہی ہے کیونکہ اداروں میں میرٹ کی پاسداری سے ادارے مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم لاء کالج کو عملاً ایک مکمل یونیورسٹی کی سطح پر ترقی دینے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کر رہے ہیں۔



وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کیلئے اعلان کردہ رقم بھی فراہم نہیں کی ، این ای سی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ حتمی ہے ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ و فاقی حکومت کے عدم تعاون کے رویہ کو دیکھتے ہوئے این ای سی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ،مجھ سمیت صوبے سے نیشنل اکنا مک کونسل کا کوئی بھی ممبر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے حوالے سے جو بھی یقین دہانیاں اور وعدے اب تک کئے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے یہ رویہ انتہائی مایوس کن صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے حتی کہ وزیراعظم کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اعلان کردہ دس ارب روپے بھی فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔