حیات بلوچ قتل واقعہ، سینٹ کمیٹی نے آئی جی ایف سی کو طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ایف سی کے ہاتھوں میں شہید ہونے والے طالب علم حیات بلوچ کی شہادت پر سینٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 28 اگست کے اجلاس میں آئی جی ایف سی کو طلب کرلیا۔میڈیا رپوٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے طالبعلم حیات بلوچ کو تربت کے علاقے آبسر میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے ساتھ میں کھیت میں کام کرتے ہوئے نوجوان حیات بلوچ کو گرفتار کر کے انکے والدین کے سامنے 8گولیاں مار کر شہید کردیا واقعہ کے بعد آئی جی ایف سی ساؤتھ نے محکمانہ انکوائری کرکے سپاہی کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔



لا پتہ افراد کا مسئلہ کامیاب مذاکرات اور ایمرجنسی کے خاتمے تک جاری رہیگا،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اورنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کوسمجھتے ہیں تاہم موجودہ حکومت میں انتظامی ہو یا لیڈر شپ کے حوالے سے عوامی مسائل کاسامنا کرنے کی اہلیت نہیں ہے،بلوچستان میں سیاسی،عوامی،انتظامی فرسٹریشن موجود ہیں،بلوچستان کے مسئلے پر دومائنڈسیٹ ایک مذاکرات کے حق میں جبکہ دوسرا اس کے خلاف ہے حالانکہ براہمدغ بگٹی کے مطالبات علاقے میں سکول،ہسپتال،بجلی اور پانی کے منصوبے شامل تھے،لاپتہ افراد کامسئلہ کامیاب مذاکرات اور بلوچستان میں انسرجنسی کے خاتمے تک جوں کے توں رہے گا۔



بی این پی اور جمعیت نے حکومت کیخلاف رابطے تیز کر دیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل اور جے یو آئی کی قیادت نے سر جوڑ لئے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو جھنجھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے لئے اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں بی این پی مینگل جے یو آئی ف پشتون تحفظ موومنٹ اے این پی و دیگر سے بھی رابطوں کو بڑھایا جائیگا



بلوچستان کورونا کیسز میں پھر اضافے، مزید 80مریض رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا روجھان جاری صوبے میں مزید 80کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 12224ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، خضدار، پشین اور قلعہ سیف اللہ سے کورونا وائرس کے مزید 80کیس رپورٹ ہوئے۔



صوبہ دہشت گردی کا شکار ہے ہم نے دشمن کے چیلنج کو قبول کیا ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بہترین قدرتی وسائل کے باوجود ماضی کی ناانصافیوں، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور عدم توجہی کے باعث آج بھی غربت اور جہالت کا شکار ہے، ہمارا صوبہ دہشت گردی کی جس عفریت کا شکار ہے وہ ہم سب کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔



بلوچستان،مختلف شہروں میں بم دھماکے ایک شخص جکاں بحق، 6 افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف شہروں میں فورسز پر حملے و بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے گزشتہ روز مستونگ میں کریکر بم پھٹنے سے پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ تربت میں فورسز پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا نوشکی میں بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’تفصیلات کے مطابق آپسر میں ایف سی کی گاڈی کے قریب دھماکہ، فائرنگ سے شہری شہید، ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح آپسر مین روڈ پر ایف سی کی گشتی گاڑی کے قریب دہماکہ کیا گیا۔



میرا ایجنڈا اصلاحات لانا ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے شعبہ تعلیم میں موثر اصلاحات کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایجنڈا اصلاحات لانا ہے، صحت وسلامتی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کیا گیافی الحال صرف انتظامی دفاتر کھولے گئے ہیں تعلیمی ادارے15ستمبر تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے لئے ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے 12ضلاع میں ٹیسٹ ہوئے ہیں۔



ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعمیراتی شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نجی اور سرکاری شعبوں کے بڑے تعمیراتی منصوبوں میں محکمہ ماحولیات سے این او سی کے حصول کو لازم قراردینے کے لئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے، اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات میں منصوبوں کی منظوری کے ڈی ایس سی اور پی ڈی ڈبلیو پی کے فورمز میں محکمہ ماحولیات کے تکنیکی نمائندہ کو مستقل ممبر کے طور پر مقرر کرنے اور محکمہ ماحولیات کی ٹیکنیکل اور دیگر خالی اسامیوں کو متعلقہ ڈگری اور مہارت کے حامل امیدواروں کے ذریعہ پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔



بلوچستان بارشیں،قومی شاہرائیں بحال ہوسکیں نہ ہی گیس،کچھی جھل مگسی کا زمینی رابطہ منقطع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ /ڈھا ڈر/اوستہ محمد/نصیرآباد/قلات /ہرنائی: بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری،سینکڑوں دیہات ڈوب گئے، بولان میں اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، سینکڑوں لوگ مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں پھنس گئے، سڑکیں مواصلات بجلی وگیس کا نظام مکمل درہم برہم بولان میں قومی شاہراہ تاحال بحال نہ ہوسکی کچھی جھل مگسی گنداواہ نوتال میں تباہی کچے مکانات منہدم، ہرنائی شاہرگ وگردونواح میں رات گئے بارش کا سلسلہ جاری رہا، قلات میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، بارش متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، تاحال کوئی خاطر خواہ مدد نہیں پہنچی۔