ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کوئٹہ ماسٹر پلان پر کام اگست میں شروع کردیا جائیگا، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کوئٹہ پیکج کے تحت جاری سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور سپورٹس کمپلیکسز کے زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ کیا، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل اور کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے، وہ پہلے وزیراعلی ہیں۔



جعلی لوکل و ڈومیسائل کے اجراء کی تحقیقات اور اسکے تدارک کیلئے قانون سازی کی جائے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق جعل سازی سے اجراء کی شفاف تحقیقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ لوکل /ڈومیسائل سے متعلق انکوائری کیساتھ قانون سازی کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم اور کسی کا حق تلفی نہ ہو۔ یہ ریمارکس بینچ کے ججز نے گزشتہ روز بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق دائر آئینی درخواست کے موقع پر کی سماعت کے موقع پر دیا۔



سینٹ میں بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 63سے بڑھا کر 80کرنے کی قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، جبکہ ملک میں ہائیکورٹس کے بینچز کی تعداد بڑھانے کا بل زیر غور لانے کی تحریک دوتہائی اکثریت کے ووٹ حاصل نہ ہونے کی صورت میں مسترد ہو گئی، تحریک کے حق میں 57جبکہ مخالفت میں 13ووٹ آئے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل کو دوبارہ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔



ہندو تاجر کا قتل قابل مذمت ہے، جھالاوان کے امن کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کی جارہی ہے، اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل و ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ گزشتہ دن وڈھ میں ہندوتاجر نانک چند پر دن دہاڑے فائرنگ اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔



بلوچستان کورونا کے مزید 19کیسز رپورٹ، 86مریض صحت یاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11424جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8399ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے 3اضلاع کوئٹہ،خضدار اور ژوب سے کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہوئے۔



جنوبی پنجاب کے فنڈز اپنے علاقوں میں ہی خرچ کئے جائینگے،عثمان بزدار

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے آج سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی، عمائدین، کارکنوں اورشہریوں نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔منتخب نمائندوں، عمائدین اورکارکنوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر شہر جاؤں گا،عام لوگوں سے ملکر زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔



ٹی ٹی پی سربراہ پر پابندی سے متعلق اقوام متحدہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


دفتر خارجہ (ایف او) نے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔



جام کمال کا 30ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ کے منصوبے پر بلاتاخیر عملدرآمد کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کوئٹہ کی ترقی کے ماسٹر پلان اور صوبے کے 30 دیگر ٹاؤنز کی ماسٹر پلاننگ سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے بعض اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی،