بلوچستان بارشیں‘ سڑکیں بہہ گئیں،درجنوں دیہات ڈوب گئے،سیلابی ریلوں میں بہنے سے مزید 3جاں بحق امدادی سرگرمیاں شروع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلو چستان میں با رشوں اور سیلا بی ریلوں سے جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد 8ہو گئی،سبی کوئٹہ قومی شاہراہ بند ہونے سے سبی کوئٹہ خصوصی ٹرین کاآغاز، بولان میں پانی میں بہنے والے 5افراد میں سے 2کو بچا لیا گیا 3کی لاشیں برآمد، میرانی ڈیم میں پانی کا لیول 244 تک پہنچ گیا۔ ربیع کینال کے مقام پر مشینری الرٹ کر دی گئی۔ جھل مگسی ریسکیو آپریشن جاری ہے، خضدار میں متاثرہ علاقوں کی بحال کا کام شروع کردیا گیا۔ محکمہ مو سمیات نے صو بے کے مختلف علاقوں میں مزید با رشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔



غیر ضروری چیک پوسٹوں کوفوری طور پرختم کیا جائے گا ،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اجلاسوزیراعلئ کی صوبے کی قومی شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹوں کے قیام کی ہدایت اجلاس میں اے ایریا قراردیئے گئے اضلاع لسبیلہ، گوادر اور کوئٹہ کی لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے حوالے سے لیویز فورس ایکٹ میں مجوزہ ترمیم اور متعلقہ قانونی پہلوؤں کے جائزہ لیا گیا ۔



بلوچستان میں بارشیں بی بی نانی اور برانگولی پل منہد م بولان میں گیس لائن بہہ گئی سیلابی ریلے،6افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچادی، ضلع خضدارمیں بارش کی وجہ سے دوافرادجاں بحق، ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ سینکڑوں مکانات منہدم ہوگئے اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا،ضلع کوہلومیں سیلابی ریلے میں 35سالہ شخص سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا، ڈیرہ بگٹی میں دو افراد جاں بحق ہوئے، چاغی ضلع بارش کے بعد دو بچیاں پانی میں ڈوب گئیں۔



بلوچستان اسمبلی، چمن سرحد بارے تحریک التواء پر پھر بحث نہ ہو سکی، بوستان، ژوب ریلوے سیکشن کی بحالی کی قرارداد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر حکومتی ارکان کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر ملتوی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی چمن بارڈر واقعہ پر تحریک التواء 10اگست پر بحث جبکہ جمعیت علماء اسلام کے عبدالواحد صدیقی کی بوستان تاژوب ریلوے سیکشن سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایک گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔



عمران خان صرف پی ٹی آئی، فیس بک اور ٹوئیٹر کے وزیراعظم ہیں،بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ وزیراعظم صرف اپنی پارٹی، فیس بوک اور ٹوئیٹر کا وزیراعظم ہے، جب تک وزیراعظم اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیگاتب تک آپ کی کوئی بات نہیں مانے گا، کہتے ہیں ہم کشمیر کے سفیر ہیں،اصل میں یہ حکومت کلبوشن یادیو کی وکیل ہے،منافقت سے مسائل حل نہیں ہونگے،کشمیر پر موقف پر مستقل مزاجی ہونی چاہیے،کشمیر کا سودا نہ ہونے کا جواب باتوں سے نہیں عمل سے دینا ہوگا،پیپلزپارٹی ایف اے ٹی ایف کی ضروریات کے مطابق قانون سازی میں ساتھ دینے کو تیار ہیں۔



بھارت جتنا بھی مظالم ڈھالے کشمیریوں کی آزادی تحریک ختم نہیں ہوگی، بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ بھارت چاہے جتنے بھی مظالم ڈھا لے وہ کشمیریوں کو آزاد ی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتا، کشمیر میں لوگوں کو محصور ہوئے 365دن بیت چکے ہیں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کرکے کشمیری عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں ظلم کے خلاف پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مظالم کے خاتمے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے حصول تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔



ہمارے ملک کی تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تاریخ شہداء کے خون سے عبارت ہے جنہوں نے وطن کے دفاع اور قیام امن کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے خود کو امر کر لیا یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔